کھیلوں کے انعقاد سے ہندو پاک میں امن کو لایاجاسکتا ہے: شاہد آفریدی

سرینگر//جارح بلے باز اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہندو پاک کے درمیان بہتر تعلقات کو لانے کیلئے کھیلوں سے لایاجاسکتا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیلوں سے دور رہنا چاہیے اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر پڑی برف کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جب کہ کھیلوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن لایا جاسکتا ہے۔جیو ٹی وی کے مطابق سابق قومی ٹیم کے کپتان نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے خلاف عالمی مقابلوں کا انعقاد کرانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں