NEW YORK, UNITED STATES – MARCH 11: UN spokesman Stephane Dujarric speaks during the press conference at UN headquarters in New York, United States, on March 10, 2014. (Photo by Cem Ozdel/Anadolu Agency/Getty Images)
NEW YORK, UNITED STATES - MARCH 11: UN spokesman Stephane Dujarric speaks during the press conference at UN headquarters in New York, United States, on March 10, 2014. (Photo by Cem Ozdel/Anadolu Agency/Getty Images)
NEW YORK, UNITED STATES – MARCH 11: UN spokesman Stephane Dujarric speaks during the press conference at UN headquarters in New York, United States, on March 10, 2014. (Photo by Cem Ozdel/Anadolu Agency/Getty Images)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ہندو پاک پر مذاکرات کا زور: ترجمان

سرینگر//اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گویٹرس کے ترجمان نے گویٹرس کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کشمیر کی صورتحال کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں اور ہندوپاک کو تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے ڈوجارک نے کہاکہ ’ہم صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں جس طرح ہمیشہ سے رکھتے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ مسائل کو حل کرسکیں‘۔ سیکریٹری جنرل کے ہندو پاک وزرائے اعظم سے کوئی رابطہ قائم کرنے کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ رپورٹ کرنے میں کچھ نہیں ہے۔ ماضی میں جب بھی ڈوجارک سے پریس بریفنگ کے دوران کشمیر کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل کے بارے میں پوچھا جاتا تو وہ کہتے کہ گویٹرس خطہ کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے ہندو پاک پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات سے حل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں