نواز شریف کو کرپشن کیس میں دس سال ،اور مریم نواز کو ۷ سال قید کی سزا

پاکستان کی احتساب عدالت نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال جیل کی سزا اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ۷ سال جیل کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کرپشن کیس میں نواز شریف پر۸۰ لاکھ پاؤنڈ اور مریم نوازپر ۲۰ لاکھ پاؤند کا جرمانہ بھی کیا ہے ۔وہیں مریم نواز کے خاوند کپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ اسکے علاوہ عدالت نے ایون فلیڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں