25

بھارت ،جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور کامرس کے معاہدے پر دستخط

خبر اردو :
صنعت اور کامرس کے مرکز ی وزیر سریش پرابھو اور جنوبی کوریا کے تجارتی وزیر کم یون چانگ نے سوموار کو تجارت اور کامر س کے طے شدہ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔

یواین آئی کے مطابق آج سوموار کی صبح ناشتے کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے ۔جس کے دوران یون چانگ نے نو ئیڈہ میں بننے والی سیمسنگ فیکٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری میں۲۰۲۰ تک ہر مہینے ۱۰ ملین فون بنائے جائے گے ۔یعنی ۲۰۲۰ تک ۱۲۰ ملین فون بننے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

وہیں آج سوموار دیر تک وزیر اعظم مودی اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم مون جا ان اس بننے والے سمسنگ پلانٹ کا جائزہ لیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں