43

جاپان میں تباہ کن سیلاب سے 100افراد کی موت ، 50 تاحال لاپتہ

خبراردو:
جاپان کے مغربی علاقے میں بارشوں کے بعد آئے تباہ کن سیلاب سے اب تک ۱۰۰ سے زائد افراد کے مارے جانے کی خبر آئی ہے ،وہیں 50 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

جاپان ٹائمز کے مطابق مغربی جاپان میں شدید بارشوں کے بعد آئے سیلاب سے ۱۰۰ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، 50سے زائد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں ۔وہیں علاقے میں رہ رہے 2 ملین افراد کو علاقہ خالہ کرنے کا کہا گیا ہے ، تاہم ابھی بجاؤ کاروائی جاری ہے ۔

بتادیں مغربی جاپان میں اس مہینے ہوئی بارشیں اب تک کی ہو ئی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں