26

سپریم کورٹ نے تاج محل میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی عرضی کو کیا مسترد

خبر اردو :
سپریم کورٹ نے سوموار کو تاج محل کے احاطے میں باہر سے آئے لوگو ں کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی عرضی مسترد کر دی ہے ۔

سپریم کورٹ کے ایک بنچ جس کی صدارت بھارت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کر رہے تھے ،آج انہوں نے اس عرضی کو مسترد کیا ہے جس میں یہ درخواست کی گئی تھی کہ باہر کے آئے لوگوں کو تاج محل کے احاطے میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

عرضی کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ہے لہٰذا اس کی حفاظت کرنا لازمی ہے ۔ وہیں نمازکہیں اور جگہ بھی پڑھی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں