23

امرناتھ یاترا: ادھم پور سڑک حادثے میں تیرہ یاتری زخمی

خبر اردو :
جموں سے گھپا کے درشن کے لئے آرہی یاتریوں کی گاڑی ادھم پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس میں ۱۳ یاتری زخمی ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یاتریوں سے بھری گاڑی ادھم پور میں بیرماپل کے قریب کھڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں ۱۳ یاتری زخمی ہوئے ہیں ۔جنہیں بعد میں ہسپتال لے جایا گیا جن میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں