29

ترہگام میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد آج کرفیو نافذ

خبر اردو :
انتظامیہ نے کپواڑہ کے ترہگام علاقے میں کل ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد جمعرات کو علاقے میں کرفیو نافذ کیا ہے ۔بدھ شام کو ہوئی نوجوان کی ہلاکت کیخلاف کسی بھی احتجاجی مظاہرے کو روکنے کیلئے یہ قدم لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ترہگام علاقے کی طرف جانے والی سبھی سڑکوں کو فوررسز کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے اور ترہگام کے لوگوں کو گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔

بتادیں کل شام ترہگام میں فورسز کی فائرنگ سے ایک بیس سالہ خالد نامی دکاندار گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ،جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں