28

حکومت نے ترہگام ہلاکت کی مجسٹریل انکوائری کرا نے کا دیا حکم

خبر اردو:
ریاستی حکومت نے کپواڑہ کے ترہگام علاقے میں نوجوان کی ہوئی ہلاکت پر مجسٹر یل انکوائری کرانے کا حکم صادر کیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ ،خالد جہانگیر کا کہنا تھا کہ ’’نوجوان خالد غفار کے فائرنگ میں مارے جانے کی انکوائر ی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ‘‘۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمیشنر ہندواڑہ کو ہلاکت کی انکوائری کیلئے تعینات کیاگیا ہے ۔

جبکہ انہیں ایک مہینے کے اندر واقعے کی پوری تفصیل جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔وہیں خالد جہانگیر نے کہا کہ فورسز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں