29

پی ڈی پی متحرک : یاسر ر شی کو بانڈی پورہ ضلعی صدر کے عہدے سے ہٹایا

خبر اردو :
گزشتہ روز پارٹی کی طرف سے باغی لیڈران کے خلاف کاروئی کئے جانے کی خبر آنے کے بعد اب پی ڈی پی نے ایم ایل سی یاسر رشی سے کاروائی کی شروعات کرتے ہوئے انہیں بانڈی پورہ کے ضلعی صدر کے عہدے سے ہٹا لیاہے ۔جبکہ بارہ مولہ کے ضلعی صدر ارشاد رسول کارفی الحال بانڈی پورہ کے پارٹی معاملات دیکھے گے ۔

پارٹی کے ترجمان رفیع احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’’ یاسر رشی پرپارٹی کے خلاف بیان بازی کرنے کا الزام ہے ،اور وہ سیاسی لیڈران کو دو خاندانی (این سی ،پی ڈی پی ) پارٹیوں کے خلاف بھڑکاتا ہے ‘‘۔ریشی نے کہا تھا کہ آزمائی گئی دو خاندانی پارٹیوں سے ریاست کو چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ روز خبر اردو کو پی ڈی پی کے اندرونی افراد سے خبر ملی تھی کہ جلد ہی پارٹی میں انتشار پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں