31

۲۰۱۹ میں بھاجپا پھر آئی تو ہندوستان بن جائے گا ’’ ہندو پاکستان‘‘،ششی تھرور

خبر اردو :
بھاجپا پارٹی پر کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ۲۰۱۹ کا چناؤ بھاجپا جیت گئی تو اس سے ہندوستان ’’ ہندو پاکستان ‘‘ بن جا ئے گا ۔

بدھ کو ایک پروگرام میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھاجپا ایک نیا آ ئین لکھے گی جو ایک ایسے ملک کیلئے راستہ بنائے گی جو پاکستان کی طرح ہو گا جہاں پر اقلیتوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا ۔

وہیں ان کا کہنا تھا کہ مہاتما گاندھی ،نہرو ،مولانا آزاد اور عظیم جانبازوں نے آزادی اس کیلئے نہیں لڑی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں