کلگام میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان تصادم شروع

خبرارود:
کلگام کے علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے ۔

اطلاعات ے مطابق کلگام کے کوئموہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے جیسے ہی سرچ آپریشن شروع کیا ، تو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر فورسز پر پتھراؤ کرنا شروع کیا ۔

جواب میں فورسز نے سنگبازوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعما ل کیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک تصادم جاری تھی۔
جبکہ مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں