گنگا طیارہ ہائی جیکنگ مقدمہ :ہاشم قریشی کو سرینگر کورٹ میں کیا گیا پیش

خبراردو
گنگا طیارہ ہائی جیکنگ مقدمہ کے سلسلے میں منگلوار کو سی آئی ڈی اور سی آئی کے کی ایک ٹیم نے کیس کی شنوائی کے لئے ڈیمو کریٹک لبریشن پارٹی کے چیر مین کو سپیشل سیشن کورٹ سرینگرمیں حا ضر کیا جس کے دوران کیس کی اگلی سماعت 4اگست کو مقرر کی گئی ۔

بیان کے مطابق گنگا ہا ئی جیکنگ کیس کی شنوائی کے سلسلے میں سی آئی کے اور سی آئی ڈی نے ڈیمو کریٹک لبریشن پارٹی کے چیر مین ہاشم قریشی کو سپیشل سیشن کورٹ سرینگر میں حا ضر کیا ، 15سالوں سے چلے آرہے اس کیس میں ہاشم قریشی کی ضمانت کچھ روزقبل ختم ہو گئی تھی ۔معاملے کی شنو ائی سپیشل کورٹ سرینگر میں منگلوار کو ہو ئی جس کے دوران ہاشم قریشی کی ضمانت بحال کی گئی ۔اس دوران سپیشل سیشن کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت 4اگست کو مقرر کر دی ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گنگا طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں پہلے ہی ہاشم قریشی کو پاکستان میں سزا مل چکی ہے اور پاکستان کے سپریم کورٹ نے انہیں اس کیس میں کئی سال تک جیل میں رکھنے کے بعد بری کر دیا جبکہ پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کی ایک کاپی سرینگر کی عدالت میں جمع کر دی گئی ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہdouble jeopardyکیس میں دو با رسزا نہیں مل سکتی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 15سالوں سے اس کیس کی سماعت ہو رہی ہے اور اس کے فیصلے میں تاخیر کر نا پارٹی چیر مین کے لئے باعث پریشانی ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے تاکہ پندرہ سالوں سے ذہنی انتشار میں مبتلا پارٹی چیر مین اور ان کے کار کنوں کو راحت محسوس ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں