ششی تھرور کا پھر سے متنازعہ بیان ، کیا بھاجپا ہندوازم میں طالبان شروع کرے گی ؟؟

خبراردو :

پہلے ہی متنازعہ بیانات میں گرے کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور بھاجپا سے پوچھا ہے کہ کیا وہ اب ہندوازم میں طالبان شروع کرے گی ۔

اے این آئی کے مطابق ششی تھرور نے ایک عوامی ریلی میں کہا کہ ’’ بھاجپا مجھے پاکستان جانے کیلئے کہہ رہی ہے ،انہیں کس نے حق دیا ہے وہ طے کرے کہ میں ہندو نہیں ہوں ،اور مجھے بھارت میں رہنے کا حق نہیں ہے ۔کیا بھاجپا اب ہندوازم میں طالبان شروع کرنا چاہتی ہے ‘‘۔

یہ بیان تھرور کی طرف سے تب آیا جب سوموار کو بھاجپا کے یوا مورچا کے افراد نے کیرالہ میں ان کے آفس میں توڑ پھوڑ کی ۔تھرور نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف پاکستان جانے کے نعرے لگائے گئے ۔

آپکو بتا دیں کچھ دن پہلے ششی تھرور نے کہا تھا کہ اگر بھاجپا ۲۰۱۹ کے انتخابات میں پھر سے آئی تو یہ بھارت کو ’’ ہندو پاکستان‘‘ بنائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں