تازہ ترین
آرٹیکل 35A پر سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی فیصلہ آئے گا بھاجپا اسے قپول کرے گی ،اشوک کول
خبراردو :
بی جے پی نے آرٹیکل 35Aپر جاری بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی فیصلہ آئے گا وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو قابل قبول ہوگا اور دیگر جماعتوں کو بھی اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی معاملے کو مؤخر کرنے کے حق میں نہیں ہے لہٰذا سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ صادر کرتی ہے وہ پارٹی کو قبول ہوگا۔ محبوبہ مفتی کی حالیہ تقریر جس میں انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو ’زہر کا پیالہ پینے کے مترادف‘ قرار دیا تھا کو کذب بیانی سے تعبیر کرتے ہوئے بی جے پی نے بتایا کہ اگر انہیں پہلے ہی محسوس ہوا تھا تو 2سال کے عرصے تک اقتدار کے مزے کیوں لوٹے؟ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی کی جانب سے ایجنڈا آف الائنس کی بار بار کتربیونت کرنے کی وجہ سے بی جے پی نے آخر کار حکومت سے اپنی حمایت واپس لی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے ریاست جموں وکشمیر میں آرٹیکل 35Aپر جاری بحث پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ فی الوقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا وہاں سے جو بھی فیصلہ آتا ہے بی جے پی اسے قبول کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 35Aکا معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جو ملک سے سب سے بڑا ادارہ ہے لہٰذا ادارہ کی اہمیت اور سمان کو دیکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ سامنے آئے گا ہم اسے دل سے قبول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اشوک کول نے بتایا کہ اگر کانگریس والے اس معاملے کو لے کر سڑکوں پر احتجاج کریں گے، جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، بھوک ہرٹال شروع کریں گے تو اس سے یہی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ کانگریس کو ملک کے سب سے بڑے ادارے سپریم کورٹ کا احترام نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کو مشورہ دیا کہ وہ سپریم کورٹ کی طرف سے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کریں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر این این ووہرا نے اگر اپنی طرف سے مرکزی سرکار کو معاملے کو فی الحال مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو وہ اُن کی اپنی سوچ ہے اور اس کے ساتھ بی جے پی کا کوئی بھی لینا دینا نہیں ہے۔ بی جے پی کا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ سامنے آئے گا وہ ہمیں قبول ہوگا ۔ پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حالیہ تقریر جس میں انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو ’زہر کا پیالہ پینے کے مترادف‘ قرار دیا تھا کو کذب بیانی سے تعبیر کرتے ہوئے اشوک کول نے بتایا کہ اگر انہیں پہلے ہی محسوس ہوا تھا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد زہر پینے کے برابر ہے تو انہوں نے 2سال تک اقتدار کے مزے کیوں لوٹے؟ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی صدر اقتدار میں رہتے ہوئے نریندر مودی، نتن گڑکری، راجناتھ سنگھ جیسے لیڈران کو محبت برے الفاظ سے یاد کیا کرتی ہے لیکن اقتدار سے بے دخلی کے بعد انہوں نے نئی لکیر کھینچنی شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو اقتدار چھن جانے کا اتنا شاق گزرا ہے کہ اب وہ کذب بیانی سے کام لے رہی ہے۔ اشوک کول نے بتایا کہ بی جے پی نے اگر چہ بارہا یہ بات دہرائی کہ مخلوط حکومت اپنی مدت کار مکمل کرے گی تاہم پی ڈی پی کی جانب سے ایجنڈا آف الائنس کی بار بار کتربیونت کرنے سے بی جے پی نے آخر کار حکومت سے اپنی حمایت واپس لی۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی نے ہر محاذ پر ایجنڈا آف الائنس میں شامل نکات کو کھلے دل سے کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ریاست میں حالات بد سے بدتر ہوتے گئے۔ ریاست میں جاری حکومت سازی کی قیاس آرائیوں پر بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کے پاس فی الوقت ایسا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس حوالے سے درپردہ یا عیاں کوششیں کررہے ہیں وہی اس کا بہتر طور پر جواب دے سکتے ہیں۔ KNS
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا6 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
