تازہ ترین
شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن
دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاپولر لیڈر نریندر مودی ے جس کی فین فالونگ 76 فیصدی سے زیادہ ے۔ اور اگر ہم صرف ایکس کہ بات کرے تو اس کی فین فالونگ وہا بھی 94 ملین کے قریب ے۔ ہم یہاں باقی سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی بات نہیں کرتے ے کیونکہ یہاں پر وزیراعظم نریندر مودی کی بات بھی نہیں ہورہی ے بلکہ اس کی ایک ایسی فین جو آجکل سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ے۔
میں بات کر رہا ہو کشمیر کی شیلا رشید کے بارے میں ۔
اگر میں آپکو شروعات میں شیلا رشید کے بارے میں ہی بتاتا تو آپ شاید اسے ایک عام اور سادھارن سی لڈکی سمجھ بھیٹتے۔ اسی لے مجھے یہاں نریندر مودی کو جوڈنا پڈا۔
اور یہ وہ مودی فین ے جس نے اپنی ساری شہرت نریندر مودی کی نفرت پال کر ہی حاصل کر لی اور اپنے ساتھ جواہر لال یونیورسٹی سے لیکر کشمیر کی عام سڈکو تک ایک بہت بڈا ٹولا ا کھٹا کیا جو دن رات، نریندر مودی اور آر آیس ایس کے بارے میں ہر نفرت انگیز بات کرتے تھے۔ کسی جگہ پر شیلا کو مسلمان بھاجپا کے حکومت میں خطرے میں نظر آرہے تھے اور کی پر اسے پورے ملک کے لے نریندر مودی اور آر ایس ایس کی آڈیلوجی خطرہ لگ رہی تھی۔ یہاں تک کہ کھٹوہ میں ایک معصوم لڈکی کی جنسی زیادتی کے پھیچے بھی اسے نریندر مودی اور آر ایس ایس ہی نظر آرہا ےتھا۔ اس معصوم بچی کے خاندان کے ساتھ یہکجی کے دوران شیلا نے لاکھوں روپے بھی اکھٹے کے۔ وہی دلی اور ویسٹ بنگال میں کمنسٹ لوگوں کو بھی ایسا لگنے لگا کہ شاید زوال کے بعد اب ان کا سورج کشمیر سے ہی طلوع ہوجاےگا۔ شیلا رشید آر ایس ایس اور بھاجپا کے خلاف ایک سختگیر آواز کے طور پر اپنے آپ کو پیش کرنے لگی۔ یہاں تک کہ ان کے خلاف ایسے ملک مخالف نعرے لگانے کے الزامات بھی لگے جس کی وجہ سے ان کے ساتھی ابھی بھی جیلوں میں سھڈ رہے ے اور کی سارے عدالتوں سے زمانتےلیکر زندگی کی جنگ لڈرہے ے۔ اس سب کے بھیچ شیلا رشید نے سیاست میں اپنا قدم جمانے کی کوشش کی جہاں اسے ہارںے سے پہلے ہی اپنی ہار نظر آنے لگی اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ یہ سمھجنے پر کہ محض وزیراعظم کے خلاف بولنے کی وجہ سے وہ ایک عوامی لیڈر نہیں بنسکتی ے بلکہ کھچ سنجیدہ کرنا بھی ضروری ے شیلا نے سیاسیت کو ہی خیرباد کہا اور اپنی ماں کے گھر میں رہ کر اسسٹنٹ پروفیسر کا امتحان امتیازی پوزیشن کے ساتھ پاس کیا۔ یہ الگ بات ے کہ اس کے باقی ساتھی ابھی بھی کورٹ کھچہر ی کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔
شیلا دوسری جانب اپنے قد میں مزید اضافہ کرنے کے لے راتو رات نریندر مودی کی فین ہوگی۔اب اسے لگتا ے کہ نریندر مودی ہی بھارت کو وشوگرو بناسکتا ے اور بھارت کے مسلمان اب محفوظ ہی نہیں بلکہ ان کے پاس سارے وہ مواقع نریندر مودی کی سرکار نے فراہم کے جو انہیں آگے بھڈنے کے لے ضروری ے۔
کیا اب وزیر اعظم کی فین بننے کے بعد شیلا کے سارے پرانے گناہ معاف ہوچکے ے اور جو زہر اس نے اپنا کیریئر بنانے کے لے عام نوجوانوں کے ذہنوں میں ڈالا اس کے لے اسے قصور وار نہ ٹھہرایا جاے یا پھر یہ دوگلا پن ہر نوجوان کو زندگی میں آگے بھڈنے کے لے اپنانا چاہیے ۔۔۔۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
ہندوستان6 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر6 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
