دنیا
پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع
کابل، پاکستانی فوج نے افغانستان کے مختلف حصوں میں فضائی آپریشن کیا ہے جن میں دارالحکومت کابل کے ساتھ ساتھ قندھار اور پکتیا کے صوبے بھی شامل ہیں۔یہ اطلاع افغان حکومت کے ترجمان نے دی ہے۔
ایک بیان میں افغان حکام نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے کچھ مخصوص علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا اور مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح ڈھائی بجے کابل کے مرکزی علاقے میں متعدد بڑے دھماکے رپورٹ کیے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مگر اسلام آباد نے اس سے کہیں زیادہ سنگین صورتِ حال پیش کی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا کہ جوابی کارروائیوں میں 133 افغان فوجی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
ان کے بقول پاکستانی فورسز نے 27 افغان فوجی پوسٹس، دو کور ہیڈکوارٹرز، اور 80 سے زائد ٹینکوں اور زرہ بکتر گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ قندھار میں حملوں کے دوران ایک گولہ بارود کا ڈپو اور ایک لاجسٹکس بیس تباہ ہو گئے۔
دریں اثنا افغانستان کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ پاکستانی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے افغان فورسز کی جوابی کارروائیاں آدھی شب ختم ہو گئی ہیں۔
جمعرات کو ایک چار گھنٹے طویل سرحدی جھڑپ کے دوران کم از کم آٹھ افغان اور دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ کشیدگی پچھلے ہفتے کے فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے جن کے بارے میں اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ان میں 70 “دہشت گرد” ہلاک ہوئے جبکہ اقوامِ متحدہ نے شہری ہلاکتوں کی رپورٹس دی تھیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرِش نے ان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کے ترجمان اسٹیفان ڈوجارک نے کہا کہ گوٹیرِس “متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کریں” اور سفارتی حل تلاش کریں
پاکستان کا الزام ہے کہ عسکریت پسند افغان علاقے سے کارروائیاں کر رہے ہیں جسے کابل مسترد کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
ماسکو، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچنے والے ہیں اور میں یہ نہیں بتانا چاہتا کہ معاہدہ کیا ہوگا۔ ہم اس سلسلے میں کافی بات چیت کررہے ہیں، جس میں صدر پوتن کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے اور میرا خیال ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔‘‘
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنا دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے اور اس سے روس اور یوکرین دونوں کو فائدہ ہوگا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ممدانی کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت
نیویارک، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے پیر کو اپنی تیسری بالمشافہ ملاقات کے دوران غیر معمولی طور پر خوشگوار انداز میں بات چیت کی اور دونوں نے کوئنز میں ایک بڑے سستے رہائشی منصوبے کے بارے میں بات چیت تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں نے ممدانی کی جانب سے کوئنز میں واقع سنی سائیڈ یارڈ کے وسیع ریلوے کمپلیکس کے اوپر تعمیر کیے جانے والے پلیٹ فارم پر 12 ہزار سستے مکانات بنانے کی تجویز پر بھی مذاکرات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد بریفنگ میں ٹرمپ نے کہا، ’’وہ 50 سال سے اس علاقے کو ترقی دینے کی بات کر رہے ہیں۔ تو شاید اب ان کے پاس اسے کرنے کا موقع ہے۔‘‘ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے متعلق ٹرمپ کی مصروفیات سے قبل ہوئی۔
تاہم دونوں کے سیاسی اختلافات بھی نمایاں رہے۔ ممدانی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے سامنے نیویارک کے شہریوں، بشمول تارکین وطن، کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے اپنی ’’بہت مضبوط رائے‘‘ پیش کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام صحافیوں کو وائٹ ہاؤس تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے سے روکنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرنے سے کچھ دیر قبل سامنے آیا۔ ان تینوں اداروں نے اس پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے پہلی ترمیم کے تحت مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔
اختلافات کے باوجود ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ممدانی ’’ایک عظیم میئر بنیں‘‘ اور ان میں ’’یقینی طور پر‘‘ بڑی صلاحیت موجود ہے۔
یہ ملاقات دونوں کے درمیان اس سے قبل ہونے والی دو ملاقاتوں کے بعد ہوئی، جو غیر متوقع طور پر خوشگوار رہی تھیں۔ ’ایکسِیوس‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے بھی رابطہ برقرار ہے۔
تاہم امیگریشن اور ٹیکس سمیت مختلف پالیسی معاملات پر دونوں کے اختلافات برقرار ہیں۔ نیویارک شہر ان شہروں اور کاؤنٹیوں کے اتحاد میں شامل ہو گیا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ’’پبلک چارج‘‘ امیگریشن ضابطے کو چیلنج کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے غیر رہائشی افراد کی ملکیت والی لگژری جائیدادوں پر ممدانی کی مجوزہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر بھی تنقید کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نیویارک میں کینیڈا، ڈنمارک، جزائر فارو، فن لینڈ، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور سویڈن کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور آرکٹک خطے کی سلامتی، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں آرکٹک کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اتحادی ممالک کی مسلسل سرمایہ کاری اور باہمی رابطہ کاری کی ’’تزویراتی ضرورت‘‘ پر زور دیا گیا۔
اتحادی ممالک نے اتفاق کیا کہ آرکٹک کی سلامتی کے لیے ’’اس اہم خطے کے تحفظ‘‘ اور تزویراتی حریفوں کو روکنے کی خاطر مسلسل سرمایہ کاری ضروری ہے۔
بات چیت میں ’’خودمختار فوجی اور اقتصادی صلاحیتوں‘‘ کی ترقی، سرمایہ کاری کے تحفظ اور لچکدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے آرکٹک کی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری اتحادی ممالک کی جانب سے اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ قابل اعتماد رسائی یقینی بنائی جا سکے اور خطے میں مشترکہ قیادت کو تقویت ملے۔
روبیو نے امریکہ، کینیڈا اور فن لینڈ کے درمیان ’آئس بریکر کولیبوریشن ایفورٹ‘ (ٓئی سی ای) معاہدے کو ’’صنعتی تعاون اور ذمہ داریوں کی مشترکہ تقسیم‘‘ کے لیے ایک نمونہ قرار دیا۔
انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی آئس بریکر بیڑے میں نمایاں توسیع کے عزم کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اس سے اس اقدام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoہم حوثی حملوں کا ‘سخت’ جواب دیں گے:سعودی عرب
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے ساتھ لڑائی میں شدت، یمنی فورسز طائز میں پیش قدمی کر رہی ہیں
-
ہندوستان6 days agoکھرگے اور راہل نے یومِ پیدائش پر مودی کو مبارکباد دی
-
جموں و کشمیر4 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
-
جموں و کشمیر4 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoپینٹاگن کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے ‘حکمت عملی’ گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
-
دنیا1 week agoایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
-
دنیا1 week agoحوثیوں کا سعودی ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ
-
دنیا5 days agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
دنیا7 days agoاو آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
-
دنیا7 days agoہم نے جزیرہ قشم کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرایا:ایران
