تازہ ترین
اقتصادی سست روی اورملازمتوں کے فقدان سے خوف زدہ نہ ہوں،انٹرنیٹ کےذریعہ بنائیں کیرئیر،کمائیں روپئے
انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے آمدنی کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں۔اس کے لیے نہ آپ کو پاسپورٹ بناناہے اور نہ ہی ویزا حاصل کرناہے
اقتصادی سست روی کا سایہ گہراتا جارہا ہے۔ مختلف شعبوں میں اس کے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ملازمت کے مواقع سمٹ رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر۔آٹو موبائل اوردیگر شعبوں میں ملازمت پر بُرے اثرات پڑ رہے ہیں۔ ایک جانب روایتی شعبوں میں ملازمت کے مواقع سکُڑ رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب انٹرنیٹ پر ملازمت کی ایک نئی دنیا کھلی ہے اور اس کے مؤثر نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔
انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے آمدنی کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں۔اس کے لیے نہ آپ کو پاسپورٹ بناناہے اور نہ ہی ویزا حاصل کرناہے اورنہ ہی کوئی نیا کورس کرناہے۔اگر آپ فوٹو گرافر ہوں یا فوٹو ایڈیٹر، ڈیزائنر، مترجم ہوں کہ پروف ریڈر، وکیل ہوں کہ اکاؤنٹنٹ ہر ہنر کے ذریعہ آپ انٹرنیٹ سے آمدنی کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آپ کو صرف اورصرف صحیح حکمت عملی کی ضرورت درکار ہے۔ آپ کا ہنرہی آپ کا اثاثہ ہے اور ہرہنر کی دنیا میں کمیونٹی ہوتی ہے۔ آپ اپنا ہنر انٹرنیٹ کی مدد سے فروخت کریں اور روپئےکمائیں
آج ہر فرد کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے۔بعض افراد ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ تمام آلات آپ کی آمدنی میں اضافہ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں اسمارٹ فون کمپیوٹر، او رانٹرنیٹ کے ذریعہ تجارت کی جارہی ہے اور تجارت کے ذریعہ نہ صرف آمدنی بلکہ ہزاروں اور لاکھو ں روپئے کا منافع پربھی حاصل کیاجارہاہے۔ اب آپ کو بڑے دفتر کے قیام کے زمین یا گھر خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے کی گھر سے ، اپنی مارضی اور اپنے من چاہے وقت پرتجارت کرسکتے ہیں۔
دنیا بھر میں کسی کو کسی کام کے لیے کسی مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ انٹرنیٹ پر کسی بھی فری لانسنگ کی خدمات مہیا کرنے والی ویب سائٹ پر جا کر اپنے بجٹ کے لحاظ سے دنیا کے کسی بھی حصے سے اپنے بجٹ کے مطابق کسی کو بھی کچھ گھنٹوں یا دنوں کے لیے کوئی کام دے سکتا ہےآج ہم آپ کو ایسے ہی ویب سائٹ اور موبائل کے ایپ کے متعلق جانکاری دیں گے۔
فری لینسر ہونے سے بہت سارے فوائد ہوتے ہیں۔ آپ جہاں سے اپنی پسند سے کام کرسکتے ہیں ۔ آپ خود اپنے اصول بناتے ہیں ۔ اس میں تناؤ کم ہوتا ہے اور آپ کو بہت زیادہ خرچ بھی نہیں کرنا پڑتا ہے۔ اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ وقت بھی گذار سکتے ہیں۔ یہاں 10 بڑی فری لانس ویب سائٹس ہیں جنہیں ، آپ کو یقینی طور پر چیک کرنا چاہئے۔
۔1
فیورر (Fiverr)
فیورر(Fiverr) کی بنیاد میچا کوفمین اور شائی وننگر نے رکھی تھی اور اس کا آغاز فروری 2010 میں کیا گیا تھا۔ بانیوں نے ایک ایسی مارکٹ کا تصور پیش کیا ہے ۔جو لوگوں کو عام طور پر فری لانس ٹھیکیداروں کی پیش کردہ متعدد ڈیجیٹل خدمات کو خریدنے اور فروخت کرنے کے لئے دو طرفہ پلیٹ فارم مہیا کررہاہے۔ سائٹ پر پیش کی جانے والی خدمات میں لکھنا ، ترجمہ ، گرافک ڈیزائن ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور پروگرامنگ شامل ہیں۔ فیورر کی خدمات 5 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہیں ، اور گیگ ایکسٹراز کے ساتھ ہزاروں ڈالر تک جاسکتی ہیں۔ پیش کردہ ہر خدمت کو “گیگ” کہا جاتا ہے۔
۔2
اپ ورک(Upwork)
ہر قسم کے فری لانس کام کی تلاش کے لئے اپ ورک ایک بہترین ویب سائٹ ہے۔ پروگرامرز ، ڈیزائنرز ، مصنفین ، آئی ٹی پیشہ ور ، مترجم ، وکیل ، مالی مشیرکے لیے آپ یہاں کام تلاش کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آپ کو یہاں ایک پروفائل بناناہے اورآپ فی گھنٹے کی شرح سے چارج کرسکتے ہیں یا ہر ایک انفرادی پروجیکٹ کے لئے قیمت مقرر کرسکتے ہیں اور آپ پر ہی منحصر ہوتا ہے کہ آپ اس پروجیکٹ کی تکمیل کس طرح کی حکمت عملی اپناتے ہیں۔
۔3
فری لانسرڈاٹ کام (Freelancer.com)
فری لانسرڈاٹ کام،سال 2004 کے بعد سے فری لانسر س کو کام فراہم کرنے والی بھروسہ مند ویٹ سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر جہاں آپ خدمات کو متعدد شعبوں میں فری لانسرز کے لئے آؤٹ سورس کرسکتے ہیں وہیں تو اس میں ویب ڈیزائن ، تحریری ، مارکیٹنگ اور دیگر چیزوں کے درمیان ڈیٹا انٹری کے پروجیکٹس بھی حاصل کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
۔4
گرو ڈاٹ کام (Guru.com)
گرو ڈاٹ کام ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے جو کمپنیوں اور فری لانسرز کوایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ جیسا کہ ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ وہ تکنیکی ، تخلیقی یا کاروباری پروجیکٹوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، لہذا پروگرامرز اور گیم ڈویلپرز سے لے کر مترجم ، انجینئرز اور وکیلوں تک ہر طرح کے فری لانسرز کے لئے یہاں کافی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
۔5
آئی فری لانس (iFreelancer)
آئی فری لانس ایک بہت وسیع فری لانس نیٹ ورک ہے جس میں فوٹوگرافی ، ویڈیوگرافی ، مارکیٹنگ ، روایتی آرٹ ، تحریر ، ترجمہ ، فن تعمیر ، انجینئرنگ ، گرافک ڈیزائن ، اکاؤنٹنگ اور انتظامی تعاون جیسی خدمات شامل ہے۔اس ویب سائٹ پر آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ کسی ایسے پروجیکٹ کی تلاش شروع کرنا آسان ہے جس میں آپ شراکت کرسکتے ہیں۔
6۔
پیپل پر آور (People Per Hour)
پیپل پر آور پر ایک پْرکشش پروفائل بنائیں۔ نوکریوں کی تلاش کریں ، تجاویز بھیجیں اور اپنی خدمات کوتذکرہ کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بنائیں۔کئی افراد پیپل پر آورڈاٹ کام کے ساتھ منسلک ہے۔آپ جلدہی آپ کی خدمات حاصل کرنے والے صارفین مل ہی جائیں گے، اس ویب سائٹ کے ذریعہ کئی افرادمعیاری خدمات فراہم کررہے ہیں۔ آپ کے صارفین کی ریٹنگ کے اعتبار سے آپ کی پروفائل کو رینکنگ دی جاتی ہے۔
۔7
جابس ٹٹس پلس ڈاٹ کام (jobs.tutsplus.com )
جابس ٹٹس پلس ڈاٹ کام ، پروگرامرز ، ڈیزائنرز اور ڈویلپرز کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹرز اور ایڈیٹرز کےلئے ایک زبردست جاب پورٹل ہے۔ اس میں صارف دوست انٹرفیس ہے اور آپ کو اپنے خاص مہارت کے سیٹ کے مطابق ملازمتوں کو جلدی سے تلاش کرنے اور درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔
۔8
سمپلی ہائرڈ ڈاٹ کام (Simply Hired)
یہ ایک بہت بڑی اور وسیع ملازمت کی فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ جس میں یوزر کو کئی اختیارات فراہم کیے گئے ہیں ، آزادانہ کام تلاش کرنے کا یہ ایک بہت اچھا ذریعہ ہے ، خاص طور پر اگر آپ مصنف ، گرافک ڈیزائنر یا ویب ڈیزائنر ہیں۔ اس پر ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانا بھی بہت آسان ہے اور آپ اپنے متعلقہ شعبہ کے کام حاصل کرسکتے ہیں۔
۔9
بروکسر( Broxer)
یہ ویب سائٹ فیورر سے بہت ملتا جلتا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ یہ ویب سائٹ ہندوستان کے مدنظر رکھ خدمات انجام دیتاہے۔ اس ویب سائٹ کے پاس کم سے کم کمیشن کا ڈھانچہ ہے ۔جس میں صرف 2فیصد ہے اور یہ خریدار ہی تمام فیس ادا کرتا ہے۔ ہم آپ کو اس ویب ویب سائٹ کی خصوصیات سے واقف کروادیں۔اس ویب سائٹ پربیچنے والے کو پوری رقم ملے گی جبکہ خریدار ادائیگی کے استعمال کردہ گیٹ وے سلیکشن کے مطابق ہی کمیشن ادا کرے گا۔
۔10
ہب اسٹاف (HubStaff)
تمام فری لانسنگ بازاروں میں گاہکوں اور فری لانسرز کے لئے فیس ہوتی ہے ۔لیکن ہب اسٹاف اسٹاف نے اسےمنفرد انداز میں لانچ کیا ہے۔ اس ویب سائٹ پرفیس کا کوئی ڈھانچہ نہیں۔ یہ صارفین اور فری لانسرز کے لئے مکمل طور پر مفت ہے ۔اس ویب سائٹ کے ذریعہ اب بھی اپنا ایک نیا بازار شروع کرسکتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر تقریباً 10 ہزار کے فری لانسرزموجود ہے۔ آپ بھی ا س پراپنا پروفائل بنائیں
امید ہے کہ آپ کو یہ معلومات پسند آئیگی اور آپ اپنے آزادانہ کیریئر کا نہ صرف آغازکریں گے بلکہ اس میں کامیابی بھی حاصل کرینگے۔ آپ صبر وتحمل سے کام لیں اور جدوجہد کو جاری رکھیں ۔سنجیدہ نتائج کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ، لیکن ابتدائی مراحل سے گزرنے کے بعد فری لانسنگ میں ایک کیریئر بنانا ممکن ہے۔
(نیوز 18 اردو)
ہندوستان
مودی، شاہ، گیانیش سے لڑ رہا ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہے ہیں اور وہ انہیں اچھی طرح سمجھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی، مسٹر شاہ، موہن بھاگوت، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے چاروں طرف گھیرا مسلسل تنگ ہو رہا ہے اور وہ ان کے خلاف جاری اس لڑائی میں پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان لوگوں کی سب سے بڑی پہچان بزدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی جتنی چاہیں اتنی پولیس بلالیں اور تمام رہنماؤں اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیں، لیکن وہ ہرگز پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔
کانگریس رہنما نے کہا، “ہم آپ کو چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں اور ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ میری بات یاد رکھیے، ہمیں جو جانکاری چاہیے، وہ ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔”
کانگریس رہنما نے ملک کے نوجوانوں سے اپنا احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوجوانوں پر فخر ہے اور وہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں گے کہ موجودہ حکومت اور آئین پر حملہ کرنے والے لوگ شکست سے دوچار ہوں۔
یواین آئی ایف اے
دنیا
پوتن نے ٹرمپ سے کہا، یوکرین نے فوری امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا: کریملن
ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے پارلیمانی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرکے سہ فریقی امن مذاکرات کی فوری بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے ہفتہ کو ایک سینئر روسی عہدیدار کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ ٹرمپ نے پوتن کا موقف سنا ہے اور وہ ماسکو کا پیغام میامی میں امریکی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کے لیے موجود یوکرینی وفد تک پہنچائیں گے۔
اوشاکوف نے کہا، ”ہمارے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کیف حکومت نے انتخابات کے اہم دن ماسکو، دیگر شہروں، پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹنگ کے انعقاد سے وابستہ مخصوص افراد کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے۔ اس طرح اس نے مذاکراتی عمل فوری طور پر بحال ہونے کے امکانات کو عملاً ختم کردیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، ”اب، جیسا کہ صدر نے کہا ہے، ہم اس بات پر غور کریں گے کہ مذاکرات کب دوبارہ شروع کیے جا سکتے ہیں۔”
اوشاکوف کے مطابق، پوتن نے ٹرمپ کو بتایا کہ روس کے جنگی مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، جبکہ روسی افواج میدانِ جنگ میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور انہیں برتری حاصل ہے۔
اوشاکوف نے کہا، ”پوتن نے واضح کر دیا ہے کہ خصوصی فوجی کارروائی کے اہداف اور مقاصد کے بارے میں ہمارا موقف بدستور برقرار ہے۔ اسی طرح دیرپا اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی اور سفارتی حل پر آمادگی بھی برقرار ہے۔” کریملن یوکرین میں جاری جنگ کے لیے ”خصوصی فوجی کارروائی” کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پوتن کو جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے ان پر ”تفہیم کے ساتھ” غور کیا ہے۔ ان کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان 90 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو کا زیادہ تر حصہ یوکرین کے مسئلے پر مرکوز رہا۔
اوشاکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے ٹرمپ سے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا اور واشنگٹن سے تہران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، ”پیوٹن نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ ایران کے معاملے میں سفارت کاری کے امکانات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ تہران کے ساتھ معاہدہ کرنا نہ صرف ممکن ہے بلکہ ضروری بھی ہے۔”
اوشاکوف کے مطابق، تعطل ختم کرنے کے ممکنہ راستے کے طور پر انتہائی افزودہ ایرانی یورینیم کو روس منتقل کرنے کی ماسکو کی تجویز اب بھی زیرِ غور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اس معاملے میں روس کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
پیسکوف نے کہا کہ پوتن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بعد تنازع کے ممکنہ حل سے متعلق ایران کا موقف ٹرمپ تک پہنچایا ہے۔ان کے مطابق، پیوٹن نے ترکمانستان میں دولتِ مشترکہ آزاد ریاستوں کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پزشکیان سے دو مرتبہ ملاقات کی تھی اور انہیں ٹرمپ کے ساتھ مجوزہ ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا تھا۔
پیسکوف نے کہا، ”بعد ازاں ایرانی صدر کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے پوتن نے تنازع کے ممکنہ حل کے بارے میں ایرانی فریق کا نقطۂ نظر ٹرمپ تک پہنچایا۔”
ٹرمپ نے جمعہ کو پوتن کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو ”انتہائی کامیاب بات چیت” قرار دیا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ روس نے امریکہ اور عالمی منڈیوں کے لیے فوری طور پر تین لاکھ ٹن سے زیادہ ڈیزل فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں مزید پانچ لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کیا جائے گا، جس کے بعد مختصر مدت میں دس لاکھ ٹن اور اضافی 30 لاکھ ٹن ایندھن کی فراہمی بھی ممکن ہے۔ تاہم، یہ فراہمی روس کی ڈیزل ریفائنریوں کی صورتِ حال پر منحصر ہوگی۔
پوتن نے کہا کہ امریکہ اور عالمی منڈیوں کو روسی ڈیزل کی بڑھتی ہوئی فراہمی عالمی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے توانائی کی منڈیوں، یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے امکانات، ایران سے متعلق تنازع اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
زیلنسکی کی روسی آئل ریفائنریوں پر حملے روکنے کی اپیل نظرانداز کرنے پر ٹرمپ نے پوتن سے ڈیزل معاہدہ کیا: امریکی عہدیدار
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ڈیزل کی فراہمی کا معاہدہ اس وقت کیا جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے روکنے کی امریکی اپیلوں کو بار بار نظرانداز کیا۔ اس معاملے سے براہِ راست واقف ایک امریکی عہدیدار نے ‘ایکسیوس’ کو یہ اطلاع دی۔
اس فیصلے سے واشنگٹن اور کیف کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، جس سے جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی تازہ سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا، ”زیلنسکی صورتِ حال کو درست طور پر نہیں سمجھ رہے ہیں۔ ریفائنریوں پر حملے جاری رکھ کر وہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹرمپ کے ساتھ قائم ہونے والی خیرسگالی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔”
زیلنسکی نے ایکسیوس کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں اس معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس اعلان کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے اسے ”غیر منصفانہ اور غیر دیانت دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بلاجواز تحفہ دینے کے مترادف ہے۔
حالیہ مہینوں میں روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں سے روس کے توانائی کے شعبے میں خلل پڑا ہے اور توانائی کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے جواب میں ماسکو نے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کردی، جس سے ایران سے متعلق جنگ کے باعث پہلے ہی دباؤ کا شکار عالمی ایندھن کی منڈیوں پر مزید دباؤ پڑا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق، ٹرمپ چاہتے تھے کہ یوکرین یک طرفہ طور پر روسی ریفائنریوں پر حملے روک دے، کیونکہ ان حملوں سے امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹرمپ یوکرین کے ان حملوں کو یوکرین کے بجلی کے نظام پر روسی حملوں کے مساوی نہیں سمجھتے تھے۔
زیلنسکی نے ٹرمپ اور امریکی ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو بتایا تھا کہ اگر ماسکو یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روک دے تو کیف روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانا بند کرنے کے لیے تیار ہے۔
جمعہ کو میامی میں آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران وٹکوف اور کشنر نے یوکرینی مذاکرات کاروں کو بتایا کہ ٹرمپ کی پوتن سے بات چیت متوقع ہے اور وہ روسی ڈیزل کی برآمدات پر پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں۔
امریکی وفد کے مطابق، یہ فیصلہ کیف کی جانب سے حملے روکنے سے بار بار انکار کے بعد کیا گیا۔ واشنگٹن کا خیال تھا کہ ان حملوں سے امریکی صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
ایک یوکرینی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ وٹکوف اور کشنر نے دھمکی دی تھی کہ اگر یوکرین نے امریکی درخواستوں کو نظرانداز کرنا جاری رکھا تو امریکہ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ بند کر دے گا۔ تاہم، امریکی عہدیدار نے ایسی کسی دھمکی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایلچیوں نے اس کے بجائے اس بات پر زور دیا تھا کہ واشنگٹن ہتھیاروں اور انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی کے ذریعے یوکرین کا مضبوط شراکت دار ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoپاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا
-
دنیا1 week agoعراقچی کی آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو متاثرہ جوہری مراکز تک رسائی کی تجویز
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
