تازہ ترین
بارہمولہ میں فوجی قافلے پر گرینیڈ حملہ،7عام شہری زخمی
حملہ آوروں کی تلاش تیز،اْوڑی میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد،سوپور میں فائرنگ
خبراردو:-
سرینگر:شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں مشتبہ جنگجوؤں نے فوج کے ایک قافلے پر گرینیڈ داغا ہے جو نشانہ چوک ایک ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں 7عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔گرینیڈ کے اس دھماکے کی وجہ سے قصبے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔
فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لا کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے۔ادھر فورسز نے شمالی کشمیر کے اوڑی علاق میں 2بندوق اسلحہ و گولہ بارود بر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس دوران سوپور میں پولیس کی چوکی پر گرینیڈ اور فائرنگ کرکے حملہ کیا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں آزاد گنج پل کے نزدیک سوموار کے روزبعد دوپہر مشتبہ جنگجوؤں کی جانب سے علاقے سے گزر نے والے ایک فوجی قافلے پر گرنیڈ حملہ کیا ہے، جو نشانہ چوک کر ایک دھماکے ساتھ پھٹ گیا ہے،جس کے نتیجے میں 7 عام شہری زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے میڈیکل کالج و ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق سوموار کو تقریباََ ایک بجکر15منٹ کے قریب ملی ٹنٹوں نے آزاد گنج بارہمولہ میں آرمی کانوائے پر گرینیڈداگا، جو سڑک پرپھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7 عام شہری زخمی ہوئے، جنہیں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھردریں اثنا سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ادھرشمالی ضلع بارہمولہ میں اْوڑی علاقے کے دْدرن بونیار میں پیر کو پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بر آمد شدہ ہتھیاروں میں 2اے کے47قسم کی بندوقیں،2میگزین،74گولیاں،ایک پستول اور اس کی38گولیاں،10گرینیڈ،2وائر لیس سیٹ اور اور ایک پاوچ شامل ہیں۔
بر آمد شدہ ہیتھ گولوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بونیار میں زیر نمبر59ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔دریں اثناء سوپور بس اسٹینڈ میں واقع پولیس پوسٹ پر مشتبہ جنگجوؤں نے گرینیڈ سے حملہ جبکہ گولیوں کے کئی راؤنڈ بھی چلائے۔تاہم اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
