فن و ادب
بالی ووڈ سال نو میں نئی توانائی، جرات مندانہ تجربات ، واضح تبدیلیوں اور تازہ کہانیوں کے ساتھ داخل
نئی دہلی، بالی ووڈ سال 2026 میں نئی توانائی، جرات مندانہ تجربات ، واضح تبدیلیوں اور تازہ کہانیوں کے ساتھ داخل ہوگیا ہے۔غیر یقینی باکس آفس رجحانات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے اثرات، بدلتے ناظرین کے ذوق اور سلیبریٹی کلچر میں تبدیلی کے ساتھ 2025 کا اختتام ہوا۔ گزشتہ برس بالی ووڈ کا جوش صرف بڑی فلموں تک محدود نہیں رہا ۔اس برس سپرڈوپر ہٹ فلموں کے ساتھ ساتھ درمیانے درجے کی فلمیں بھی اسکرین پر آئیں۔ سینکڑوں فلمیں بنیں، ان فلموں نے شاندارکاروبار کیا ، پردہ سیمیں پر ان کو خاطر خواہ کامیابیاں بھی ملیں اور انہیں ناظرین نے بے انتہا پسند بھی کیا۔
جہاں سال2025 میں تجربہ کار اداکاروں کی مضبوط واپسی اور نئے فنکاروں کا اعتماد ایک ساتھ نظر آ یا، وہیں ہائی کانسیپٹ فلموں کی مضبوط قطاربھی نظر آئی۔ یہی نہیں بالی ووڈ موسیقی، دوبارہ اصل تخلیق کی طرف لوٹ آئی ۔کلاسیکل امتزاج،معنی خیز شاعری، روح کو چھو لینے والی دھنیں،جن کا سامعین نےبھرپور خیر مقدم کیا۔
اس سال فلموں میں جرات مندانہ خیالات، غیر روایتی بیانیہ اور ایسے موضوعات شامل رہے جو ماضی میں کم ہی دیکھے گئے۔فلم سازوں نے اس برس اپنے تجربات مختلف انداز میں پیش کئے ۔قیاس اور تصوراتی کہانیاں،کردار پر مبنی ڈرامے،گہرے نفسیاتی تھرلرز،جدید نقطۂ نظر کے ساتھ تاریخی کہانیاں،ایکشن، سائنس فکشن اور ڈراموں کا امتزاج دیکھ کر ناظرین کو تازگی محسوس ہو ئی۔ مختلف انڈسٹریز کے درمیان ریکارڈ توڑ اشتراک بھی دیکھے گئے۔
2025 کی نمایاں خصوصیت مختلف فلمی صنعتوں کے درمیان تعاون ہے۔ جنوبی ہند، بنگالی اور ہندی سنیما کے اداکار اور ہدایت کار اب بڑے ہندی منصوبوں کا حصہ بنے۔2025 میں خواتین مرکزی کرداروں والی فلموں کا غلبہ رہا۔ بایوپکس، تھرلرز اور جذباتی ڈرامے بڑی سطح پر پسند کئے گئے۔
سینئر اداکار چیلنجنگ کرداروں میں نظر آئے تو نئے چہرے متاثر کن اداکاری کے ساتھ پردہ سیمیں کی رونق بنے۔ یا یوں کہا جائے کہ سال 2025 میں ستارے زیادہ حقیقی اور کھلے انداز میں نظر آئے۔ بالی ووڈ اب مصنوعی چمک دمک کے بجائے حقیقت کے قریب آ چکا ہے۔جس میں حقیقی شہری زندگی،چھوٹے شہروں کی کہانیاں،متوسط طبقے کے مسائل، ثقافتی درستگی پر مبنی فلمیں پیش کی گئیں۔
نئے اداکاروں اور ہدایت کاروں کو او ٹی ٹی کے ذریعے پہچان ملی۔جہاں کچھ سینئر ستاروں نے مضبوط کم بیک کیا تو نئی نسل کے اداکاروں نے بھی مواد پر مبنی فلموں سے اپنی جگہ بنائی جبکہ خواتین مرکزی کردار والی فلموں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔جہاں تک نغموں کی بات ہے ،ری مکس گانوں کے ساتھ ساتھ اصل اور سادا دھنوں کو بھی سامعین نے پسند کیا۔
انڈی میوزک اور فلمی موسیقی کے درمیان فاصلہ کم رہا۔بعض فلموں کو موضوعات، مکالموں یا کاسٹنگ کی وجہ سے تنازعات کا سامنا رہا۔نیپوٹزم اور مواد کے معیار پر بحث سال بھر جاری رہی۔لب و لباب یہ رہا کہ بالی ووڈ تبدیلی کے دور سے گزرا۔ جہاں ناظرین نے صرف اسٹار پاور نہیں بلکہ مضبوط کہانی اور معیار کو ترجیح دی۔ناظرین کو یہ امید ہے کہ آنے والا سال تجرباتی سنیما اور نئے چہروں کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
سال کے اختتام پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کئی اہم رجحانات، کامیابیاں اور چیلنجز دیکھنے کو ملے۔ جن میں بڑی ، درمیانے اور اوسط درجے کی فلمیں باکس آفس پر آئیں۔بلاشبہ گزشتہ برس بڑے بجٹ کی فلموں نے سینما گھروں میں شاندار واپسی کی۔کچھ فلمیں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ چند بڑے ناموں کی فلمیں توقعات پر پوری نہ اتر سکیں۔ساؤتھ انڈین سنیما کے اثرات بدستور بالی ووڈ پر غالب رہے، کئی فلمیں پین انڈیا سطح پر ریلیز ہوئیں۔نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پرویب سیریز اور براہِ راست او ٹی ٹی ریلیز فلمیں خاصی مقبول رہیں۔سال 2025 کی کامیاب فلموں میں دھرندرکو سرفہرست فلموں میں جگہ ملی ہے۔ رنویر سنگھ کی اسپائی تھرلر فلم جس نے 2025 میں سب سے زیادہ بزنس کیا اور باکس آفس پر بہترین مقام حاصل کیا۔فلم چھاوا ، وکی کوشل کی تاریخی فلم جو ناظرین اور باکس آفس دونوں میں بلاک بسٹر رہی۔ تو وہی سیارہ موہت سوری کی رومانوی ڈرامہ فلم ہے، جس نے مضبوط بزنس کیا اور خاص طور پر نوجوانوں میں مقبول ہوئی۔مہاوترا نرسمہا ایک اور بڑی ہٹ فلم جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ وار-2 ایکشن فلم جس نے سال بھر اچھی کمائی کی، لوگوں کی پسند یدہ فلم رہی جبکہ ہاؤس فل 5، مشہور کامیڈی فرنچائز کا نیا حصہ تھی۔ اس فلم نے بھی اچھی مقبولیت حاصل کی۔ ریڈ -2 ایکشن تھرلر سیکوئل جس نے باکس آفس پر مضبوط پرفارمنس دی اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ستارے زمیں پر کو فلموں میں اچھا خاصا ریسپانس ملا۔ عامر خان کی جذباتی فلم جس نے ناظرین کے دل جیتے اور اچھی کمائی کی۔ فلم کنٹارا چیپٹر 1 جو ساؤتھ فلم کا ہندی ڈب ورژن ہے، بالی ووڈ میں بھی شاندار بزنس کیا۔ فلم تھما جو ایک مقبول فیملی/ڈرامہ ہے۔ یہ فلم بھی کامیاب فلموں میں رہی۔ مختصراً یہ کہ ایکشن، تاریخی، رومانوی اور کامیڈی فلمیں سب سے زیادہ مقبول رہیں، جس سے پہ چلتا ہے کہ ناظرین متنوع مواد پسند کر رہے ہیں۔
یہاں سال 2025 کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں باکس آفس پر ناکام یعنی فلاپ فلموں کی ایک جامع فہرست ہے ۔ یعنی وہ فلمیں جو توقعات کے مطابق بزنس نہیں کر سکیں یا نقصان پر رہ گئیں۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر،بڑی توقعات کے ساتھ ریلیز ہوئی لیکن باکس آفس پر کم ہی کمائی پائی اور اسے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
فلم ایمرجنسی جس میں کنگنارناؤت کا اہم کردار رہا، سیاسی ڈرامہ فلم نے باکس آفس پر کمزور کارکردگی دکھائی۔ اسی طرح باغی-4 ٹائیگر شروف کی ایکشن سیریز کا یہ حصہ اپنی لاگت کے مقابلے میں بہت کم بزنس کر سکا۔سداشنت چتور ویدی اور تریپتی دِمری کی رومانوی ڈرامہ فلم دھڑک-2 بھی متوقع ردعمل نہیں پا سکی۔ دیگر فلمیں جو باکس آفس پر ناکام رہیں ان میں شاہد کپور کی ایکشن تھریلر فلم دیوا بھی تماشائیوں کو اپنے سحر میں نہیں لے سکی۔سونو سود اور جیکولین فرنینڈز کی فلم فتح توقعات کے مطابق کمائی نہیں کر سکی۔
اجے دیوگن اور دیگر کے ساتھ بننے والی تاریخی فلم آزاد بھی باکس آفس پر بہت کم کمائی کرپائی۔ فلم گستاخ عشق رومانوی ڈرامہ نے تماشائیوں تک اپنا رابطہ بنانے میں نا کام رہی۔
دوسری طرف اجے دیوگن کی فلم سن آف سردار-2 بھی متوقع بزنس حاصل نہیں کر سکی۔ ہوم باؤنڈ 26 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوئی جس میں ایشان کھٹر، وشال جیتھوا، جھانوی کپور ، شالنی واتسا نے اہم کردار ادا کئے۔ ا س فلم کو ناقدین کی طرف سے پانچ پوائنٹ ملے۔ فلم حق جس کو ناقدین نے ساڑھے چار پوائنٹ دیئے، 7 نومبر 2025 کو ریلیز ہوئی۔ اس میں یامنی گوتم، عمران ہاشمی ، شیبا چڈھا اور دانش حسین نے شاندار اداکاری کی۔
خلاصہ یہ رہا کہ سال 2025 میں کچھ بڑی فلمیں بڑے بجٹ اور مشہور ستاروں کے ساتھ ریلیز ہوئیں، لیکن اسٹار پاور کے باوجود کئی فلمیں ناکام رہیں کیونکہ وہ کہانی، ردعمل یا مقابلے میں اچھا نہیں کر سکیں۔ سال 2025 میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تقریباً 231 ہندی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں۔اس میں صرف بالی ووڈ فلمیں شامل ہیں، دیگر جنوبی ہندی ڈب/ہندی ریلیزز یا او ٹی ٹی خصوصی ریلیز شامل نہیں ہیں۔ سال 2025 میں کچھ ولن کرداروں نے فلموں میں اپنی اداکاری سے ولن کے تصور کو ہی بدل دیا، جس پر کافی گفتگو ہوئی۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
فن و ادب
نانا پاٹیکر: انسانی سچائی کی بے مثال آواز خاموش ہو گئی
نئی دہلی، معروف اداکار، فلم ساز اور تھیٹر فنکار نانا پاٹیکر، جن کی پُرجوش اداکاری، منفرد آواز اور انسانی جذبات سے بھرپور کرداروں نے ہندوستانی سنیما کو کئی یادگار کردار دیے، جمعرات کی صبح 75 سال کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے ساتھ 5 دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ایک شاندار فلمی سفر کا اختتام ہو گیا۔
نانا پاٹیکر، جن کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں گوا کے ڈونا پاؤلا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر شدید دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر منی پال اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن صبح 5:20 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
ان کے اچانک انتقال کی خبر سے ہندوستانی فلمی صنعت میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں نے صرف ایک معروف اداکار کے انتقال پر افسوس نہیں کیا بلکہ ایسے فنکار کے کھو جانے کا دکھ منایا جس کی محض ایک نظر، ایک لمحے کی خاموشی یا مکالمے کی ایک سطر بھی پردے کو ہلا دینے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ نانا پاٹیکر کبھی روایتی معنوں میں فلمی ستارہ نہیں رہے۔ وہ ایسے اداکار تھے جو عام لوگوں کی جذباتی دنیا میں اتر جاتے تھے، ان کے غصے، زخموں، بے بسی، مزاحمت، کمزوری اور کبھی کبھی بے باک مزاح کو اپنے کرداروں میں پوری سچائی سے پیش کرتے تھے۔
ان کی اداکاری میں ایک ایسی بے ساختگی تھی جو مرکزی دھارے کی فلموں کے بناوٹی انداز کو قبول نہیں کرتی تھی۔ ان کی منفرد آواز اور مکالمے ادا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت عام سے عام جملے کو بھی جذبات اور اثر سے بھر دیتی تھی۔ وہ اپنی آواز بلند کیے بغیر بھی پورے منظر پر چھا جانے کی صلاحیت رکھتے تھے اور خاموشی کے ذریعے بھی کسی کردار کی پوری جذباتی داستان بیان کر دیتے تھے۔
یکم جنوری 1951 کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے مروڈ-جنجیرہ میں پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر نے مشکلات سے بھرے بچپن کے بعد اپنی نسل کے سب سے قابل احترام اداکاروں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے 1978 میں ‘گمن’ کے ذریعے ہندی سنیما میں قدم رکھا اور ہندی و مراٹھی فلموں میں مشکل اور چیلنجنگ کردار ادا کرتے ہوئے اپنے لیے ایک منفرد مقام بنایا۔
ان کی اصل شناخت ایسے کرداروں سے بنی جن میں ظاہری خوبصورتی سے زیادہ اداکاری کی طاقت اور شخصیت کا اثر درکار تھا۔ 1989 کی فلم ‘پرندہ’ میں بے رحم انا کا خوفناک کردار ادا کرنے پر انہیں بہترین معاون اداکار کا قومی فلم ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ‘پراہار: دی فائنل اٹیک’ میں شاندار اداکاری کی، جس کی ہدایت کاری بھی انہوں نے کی تھی۔ اس کے علاوہ ‘انگار’، ‘ترنگا’، ‘اگنی ساکشی’ اور ‘خاموشی: دی میوزیکل’ جیسی فلموں میں بھی ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ۔ایم جے
فن و ادب
رانی مکھرجی کو راج کپور خصوصی تعاون ایوارڈ
ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو ہندوستانی سنیما میں نمایاں تعاون اور مہاراشٹر کے ساتھ ان کی طویل وابستگی کے لیے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے باوقار راج کپور خصوصی تعاون ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
62ویں مہاراشٹر ریاستی فلم ایوارڈز کی تقریب میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے رانی مکھرجی کو یہ اعزاز پیش کیا۔
اعزاز ملنے پر رانی نے کہا، ’’میرے لیے مہاراشٹر صرف ایک ریاست نہیں ہے۔ مہاراشٹر میری جائے پیدائش، میری جائے کار اور میری زندگی کا لازمی حصہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’سنیما میرے لیے ایک گہرا جذبہ ہے اور مہاراشٹر اس جذبے کا گھر ہے۔ یہ ایوارڈ میرے لیے اس لیے بھی خاص ہے کہ یہ مجھے میرے اپنے لوگوں اور اس جگہ سے مل رہا ہے، جس سے میں گہری وابستگی رکھتی ہوں۔‘‘
ممبئی میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی رانی نے تقریباً 3 دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کریئر میں ’بلیک‘، ’نو ون کلڈ جیسیکا‘، ’ہچکی‘، ’مردانی‘ سلسلے کی فلموں اور ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ جیسی فلموں میں مؤثر کردار ادا کیے ہیں۔
رانی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایسی کہانیوں اور کرداروں کا انتخاب کیا جن میں انہیں سچائی اور حوصلہ نظر آیا۔ انہوں نے پردے پر مضبوط خواتین کی نمائندگی کرنے کی اپنی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ ایسی خواتین متاثر کرتی رہی ہیں جو کسی دوسرے شخص کے انہیں بچانے کا انتظار نہیں کرتیں۔
رانی نے یہ اعزاز مہاراشٹر کے فنکاروں، تکنیکی ماہرین، فلم سازوں اور پوری فلم برادری کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے نسلوں سے ہندوستانی سنیما کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رانی نے کہا، ’’جب بھی میں اس ایوارڈ کو دیکھوں گی، مجھے صرف ایک ایوارڈ نظر نہیں آئے گا۔ مجھے اپنا ممبئی، اپنا مہاراشٹر نظر آئے گا۔‘‘
یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
