ہندوستان
بھارت، امریکہ دفاعی معاہدے پر چین اور پاکستان کا اظہارِ تشویش
چین اور پاکستان نے بھارت اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ جب کہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ، چین کے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بدھ کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ‘بیسک ایکسچینج اینڈ کو آپریشن ایگری منٹ’ (بیکا) معاہدے پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ پاکستان کو اس معاہدے کا علم ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان بھارت کو جدید فوجی ہارڈ ویئر، ٹیکنالوجی اور نقشوں کی فراہمی کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک استحکام کو لاحق خطرات کو مستقل طور پر اجاگر کرتا رہا ہے۔
دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسلحے کے حصول، اپنی نیوکلیائی طاقت میں توسیع اور عدم استحکام پیدا کرنے والے نظام کے متعارف کرانے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
چین نے بھی امریکی وزرا کے دورۂ بھارت اور معاہدوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے سرحدی تنازع میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو غیر ضروری اور خطے کے معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ پومپیو نے چین، بھارت تنازع کے مرکز وادیٔ گلؤان پر بھارتی مؤقف کی حمایت کی تھی۔
تجزیہ کار چین اور پاکستان کے ردِعمل کو فطری قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اُن کا کہنا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
بھارت کے سینئر تجزیہ کار اور صحافی ضیاء الحق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے اپنے مفادات کے پیشِ نظر بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کر لیا ہے جو چین کو ایک طرح سے پیغام ہے۔
ان کے مطابق اس کا مقصد چین کی اقتصادی اور فوجی طاقت کا مقابلہ کرنا اور انڈو پیسفک اور جنوبی بحیرۂ چین میں اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چین کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر ایک اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے۔
ضیاء الحق کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکہ، بھارت رشتے کو بہت اہمیت دے رہی ہے لیکن اگر جو بائیڈن صدر کے منصب پر فائز ہوتے ہیں تو ضروری نہیں کہ وہ بھی اس رشتے کو اتنی ہی اہمیت دیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق بھارت اور چین سرحدی کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں باہمی اختلافات پر امن طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدوں کے بعد مشترکہ اعلامیے میں جنوبی بحیرۂ چین کا بھی تذکرہ کیا گیا جب کہ دونوں ملکوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ ممبئی، پٹھان کوٹ اور اوڑی حملوں کے ملزمان کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ادھر چین نے امریکہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے انڈو پیسفک اسٹرٹیجی اختیار کر رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ چین کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے اپنی عالمی بالادستی کو قائم رکھنے اور چین کی ترقی کو روکنے کا ایک بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر پیر کو بھارت کے دورے پر پہنچے تھے۔
منگل کو نئی دہلی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
ان معاہدوں میں سب سے اہم بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریٹیو ایگری منٹ’ (بیکا) معاہدہ ہے جس کے تحت امریکہ بھارت کو حساس سیٹلائٹ ڈیٹا فراہم کرے گا جو میزائل اور ڈرونز کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے میں درست رہنمائی کرے گا۔
بیکا معاہدے کے بعد بھارت کو امریکی فوجی سیٹلائٹس سے حساس ڈیٹا اور فوجی نقطۂ نظر سے انتہائی اہم اطلاعات اور نقشوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق لداخ میں چین کے ساتھ بھارت کی سرحدی کشیدگی کے پیشِ نظر یہ ایک انتہائی اہم معاہدہ ہے۔
بیکا کے علاوہ ارتھ سائنس کے شعبے میں تکنیکی معاونت، نیوکلیئر تعاون میں توسیع، پوسٹل سروسز اور کینسر ریسرچ کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدے بھی کیے گئے۔
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
