تازہ ترین
بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟
نگلہ دیش کے خلاف بھارت کی انڈر۔19ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ کی ٹرافی پر قبضہ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ بنگلہ دیش بھی خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے پرُعزم ہے۔
چار مرتبہ کی چیمپئن بھارتی انڈر19 ٹیم پہلی بار خطابی مقابلے میں پہنچی بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف اتوار کو انڈر -19 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں پانچویں مرتبہ تاج اپنے نام کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ بنگلہ دیش بھی خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے پرُعزم ہے
بھارتی ٹیم کپتان پريم گرگ کی قیادت میں دیرینہ حریف پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
بھارتی ٹیم جہاں پانچویں مرتبہ خطاب جیتنے کے ارادے سے اترے گی جبکہ پہلی بار فائنل میں پہنچی بنگلہ دیش کی ٹیم الٹ پھیر کرکے خطاب اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر۔19 ورلڈ کپ چمپئین بنے گی؟ٹیم انڈیا مسلسل تیسری بار اور کل ساتویں بار فائنل میں پہنچی ہے۔
بھارت نے اس سے پہلے 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں فائنل میں پہنچ کر خطاب جیتا تھا جبکہ وہ 2006 اور 2016 میں فائنل میں پہنچ کر رنر اپ رہی تھی۔بھارت کو ایک بار پھر اپنے بلے بازوں اور گیند بازوں سے توقع رہے گی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کی ہے۔
18 سال کے بائیں ہاتھ کے بلے باز يشسوي جیسوال کی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی رہی ہے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ 105 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔يشسوی نے اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں 62 رن، نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 57، جاپان کے خلاف ناٹ آوٹ 29 اور سری لنکا کے خلاف 59 رنز بنائے تھے۔
وہ پانچ میچوں میں 312 رن کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔يشسوی کے جوڑی دار دويانش سکسینہ چار میچوں میں 148 رنز بنا چکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنائی تھی۔
اگربھارت کے دونوں سلامی بلے باز خطابی مقابلے میں اپنی فارم میں برقرار رہتے ہیں تو بھارت کو پانچویں مرتبہ چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
دوسری طرف بنگلہ دیش کے محمود الحسن پانچ میچوں میں 176 رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 100 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔بنگلہ دیش کے ٹی حسن نے پانچ میچوں میں 149 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن پانچ میچوں میں 11 وکٹ اور شريف الاسلام پانچ میچوں میں سات وکٹ لے چکے ہیں۔
بھارت کے لیگ اسپنر روی بشنوئی پانچ میچوں میں 13 وکٹ کے ساتھ کامیاب گیندبازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔آکاش سنگھ نے پانچ میچوں میں صات اور سشانت مشرا نے چار میچوں میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔(ای ٹی وی)
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
