جموں و کشمیر
’ترقی یافتہ ریاستیں،ترقی یافتہ بھارت2027‘خیالیہ کیساتھ نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسل میٹنگ
مرکز اور ریاستیں ملکر کام کریں تو کوئی ہدف ناممکن نہیں
ریاستی حکومتوں کو اپنی ریاست میں عالمی معیار کے مطابق کم از کم ایک سیاحتی مقام تیار کرنا چاہیے:وزیراعظم مودی
سری نگر: جے کے این ایس : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسلمیٹنگ میں کہا کہ اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں تو کوئی ہدف ناممکن نہیں ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہفتہ کو نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسلمیٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں 4سینئر مرکزی وزراءبشمول وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن ،وزیر داخلہ امت شاہ ،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ،روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیرنتن گاڈکری ،نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اور تمام ریاستوں ومرکزی زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ۔یہ آپریشن سندور کے بعد وزیراعظم مودی کی وزرائے اعلیٰ کیساتھ پہلی میٹنگ تھی ۔نیتی آیوگ کی 10ویں گورننگ کونسلمیٹنگ مرکزی تھیم یا خیالیہ ’ترقی یافتہ ریاستیں،ترقی یافتہ بھارت2027کے تحت ہوئی۔میٹنگ کے دوران، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک وکسٹ بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) ہر ہندوستانی شہری کا ہدف ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں تو کوئی ہدف ناممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ہر ریاست وکشت یعنی ترقی یافتہ ہوگی، تو بھارت بھی وکشت یعنی ترقی یافتہ ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ترقی یافتہ بھارت اس ملک کے 140 کروڑ شہریوں کی خواہش اور ہداف بھی ہے۔مودی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ریاست میں کم از کم ایک سیاحتی مقام کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ریاستوں کو عالمی معیار کے مطابق اور تمام سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتے ہوئے فی ریاست کم از کم ایک سیاحتی مقام تیار کرنا چاہیے۔ ایک ریاست: ایک عالمی منزل۔ یہ پڑوسی شہروں کو بھی سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینے کا باعث بنے گا۔وزیراعظم نے خواتین کو افرادی قوت میں شامل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون، پالیسیاں بنانے چاہئیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے افرادی قوت میں شامل ہو سکیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اس انداز میں کام کرنا چاہیے کہ نافذ کردہ پالیسیوں سے عام شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے۔ انہوںنے کہاکہ جب لوگ تبدیلی کو محسوس کرتے ہیں، تب ہی یہ تبدیلی کو تقویت دیتا ہے اور تبدیلی کو ایک تحریک میں تبدیل کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے پاس ایک ٹیم کے طور پر 140 کروڑ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا بہترین موقع ہے ۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ اگر مرکز اور ریاستیں ٹیم انڈیا کی طرح مل کر کام کریں تو کوئی مقصد ناممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی رفتار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔نیتی آیوگ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہے۔
اگر مرکز اور تمام ریاستیں ایک ساتھ آئیں اور ٹیم انڈیا کی طرح مل کر کام کریں تو کوئی بھی مقصد ناممکن نہیں ہے۔مودی نے کہا، ”ہمیں ہر ریاست کو وکِسٹ، ہر شہر وکِسٹ، ہر نگر پالیکا وکِسٹ اور ہر گاﺅں کو وکِسِٹ بنانے کا مقصد ہونا چاہیے، اگر ہم ان خطوط پر کام کرتے ہیں تو ہمیں2047 تک وکِشِٹ بھارت بننے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا،۔وزیراعظم مودی نے یہ بھی تجویز کیا کہ ریاستوں کو عالمی معیار کے مطابق اور تمام سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کر کے فی ریاست کم از کم ایک سیاحتی مقام تیار کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایک ریاست: ایک عالمی منزل۔ یہ پڑوسی شہروں کو بھی سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی کا باعث بنے گا ۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان تیزی سے شہری بن رہا ہے، مودی نے کہا، ہمیں مستقبل کے لیے تیار شہروں کے لیے کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی، اختراع اور پائیداری ہندوستان کے شہروں کی ترقی کا انجن ہونا چاہیے۔مودی نے خواتین کو افرادی قوت میں شامل کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون اور پالیسیاں بنانے چاہئیں تاکہ انہیں باعزت طریقے سے افرادی قوت میں ضم کیا جا سکے۔گورننگ کونسل، نیتی آیوگ کی سب سے بڑی باڈی، میں تمام ریاستی وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور کئی مرکزی وزراءشامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس کے چیئرپرسن ہیں۔آپریشن سندھ کے بعد تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
