تازہ ترین
ترکی نے سعودی اور یو اے ای کے سرکاری میڈیا ویب سائٹس پر پابندی لگادی
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے ترکی کی سرکاری میڈیا ویبب سائٹس پر پابندی عائد کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرکاری نشریات اور نیوز ایجنسیوں کو بند کردیا۔
ترکی کا یہ اقدام ترک پراسیکیوٹرز کی جانب سے استنبول میں سعودی سفارتخانے کے 20 افراد پر صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کیے جانے کے 4 ہفتوں بعد سامنے آیا۔
ترکی میں انٹرنیٹ صارفین جو سعودی خبررساں اداروں کی سمیت درجن بھھر دیگر ویب سائٹس کھولنا چاہ رہے ہیں انہیں ایک پیغام ملتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پبلیکیشنز قوانین کے تحت بند کی گئی ہیں۔
ترکی کے وزارت انصاف کے ترجمان نے اس حوالے سے رائے دینے سے انکار کردیا جبکہ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا آفس نے بھی رائٹرز کی درخواست پر فوری رد عمل دینے سے انکار کیا۔
سعودی کمپنی کے زیر اثر چلنے والی برطانوی انڈیپنڈنٹ نیوز پیپر کی ترک ویب سائٹ بھی بند ہونے والی ویب سائٹس میں شامل تھی۔
اس اقدام پر ویب سائٹ کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ یہ ریاض اور انقرہ کے درمیان سیاسی کشیددگی کے باعث ہے۔
ایڈیٹر نوزار چیچک کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان کشیدگی کا ہم پر اثر پڑا ہے، یہ فیصلہ سعودی عرب کے بدلے میں تھا‘۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے ترک نیوز ایجنسی انادولو کے ساتھ نشریاتی ویب سائٹ ٹی آر ٹی کو بند کردیا تھا۔
انادولو کے مطابق سعودیہ کے المرساد اخبار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 11 اپریل کو کئی ترک میڈیا اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ان میڈیا اداروں میں سے ایک انادولو ایجنسی ہے‘۔
ریاض کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب استنبول کے استغاثہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں 20 سعودی باشندوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان 20 سعودی شہریوں میں سعودی عرب کے جنرل انٹیلی جنس کے ڈپٹی ہیڈ اور سابق شاہی مشیر بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی سفارتحانے میں جمال خاشقجی کے قتل پر عالمی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
چند مغربی حکومت بشمول سی آئی اے کا ماننا ہے کہ محمد بن سلمان ہی نے اس قتل کے احکامات جاری کیے تھے تاہم سعودی حکام نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
