تازہ ترین
جموں کشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ، وزیر داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ کے اعلان کو پورا کریں:سنجے صراف
خبراردو:-
سرینگر:جموں کشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایل جے پی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے از خود پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ جموں کشمیر کو ریاستی درجہ واپس بحال کیا جائے گا تاہم ایک سال گزر جانے کے باوجود اس مین کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صراف نے کہا کہ جموں اور کشمیر جغرافیائی لحاض اور خد و خال کی وجہ سے ایک سخت خطہ ہیں اور ریاستی درجے کی عدم موجدگی سے انتظامی امورات کے نفاذ میں تاخیر کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے طے کئے گئے اہداف کو مکمل کرنا مشکل بن جاتا ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ اب وقت آچکا ہے کہ وہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریں۔وادی میں ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ وبائی بیماری کرونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن اور اسکولوں و تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے نتیجے میں جہاں طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وہی آن لائن تعلیم بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے،متاثر ہو رہی ہے۔
سنجے صراف نے انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکام بھی اسکولی فیس کے حوالے سے سے اپنی پالیسی واضح کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ تعلیمی اقدارے گزشتہ6ماہ سے بند ہیں تو طلاب کے والدین کیونکر مکمل فیس کی ادا کریں گے۔ایل جے پی کے امور کشمیر کے انچار ج نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ طلاب سے صرف ٹیوشن فیس کی وصولی ہونی چاہے،نیز دیگر اخراجات اور فیس کی ادائیگی کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کی معاونت کریں اور مشکل وقت مین ان اسکولوں میں تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں اسکول منتظمین کو مدد کریں۔وادی میں منشیات مافیہ کے بڑتے ہوئے قدموں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صراف نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹؐ گورنر منوج سہنا کو از خود اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔
سنجے صارف نے کہا کہ چونکہ لیفٹنت گورنر ایک سیاست داں ہیں،اس لئے وہ ان باریکیوں اور پیچیدہ مسائل کو سمجھ سکتے ہیں،جس میں تاخیری کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ مافیہ کی وجہ سے نوجوان نسل کھوکھلے ہوچکی ہیں،اور نوجوان نسل کو بچانے اور ان کاروبار کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کیلئے اشد اقدمات لازمی ہے۔
سنجے صراف نے کہا کہ ان لوگوں کی نکیل کسنے کی ضرورت ہیں،جو کشمیری بچوں کو اس دلدل میں ڈال رہے ہیں۔ سنجے صراف نے کہا کہ ڈرگ مافیہ کو فروغ دینے میں سابق سیاست دانوں کا ہاتھ ہے،جس اس کاروبار اور اس کاروبار سے جڑے ہوئے لوگوں کی پناہی کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان سیاست دانوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ منشیات کے کاروبار کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں سنجے صراف نے لیفٹنٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ عوامی درباروں میں بیروکریٹوں کو بھی شامل ہونے کی ہدایت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں منتخب عوامی حکومت اور نمائندوں کی عدم موجودگی سے بیروکریٹوں کو یہ رول ادا کرنا ہیں، تاکہ لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ہو۔ سنجے صراف نے کہا کہ مشیرو۳ں کے علاوہ بیروکرتیٹوں کا بھی دور دراز علاقوں مٰن عوامی دربار لگانے کی ضرورت ہے۔
سنجے صراف نے لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے وادی میں اکروبار کی بحالی کیلئے کمیٹی کی تشکیل اور مذکورہ کمیٹی کی جانب سے سنجیدگی سے مسائل حل کرنے اور راستوں کی تلاش کیلئے جو تگ دو ہو رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
