تازہ ترین
جنوبی کشمیر کے ویری ناگ کے کنبے پرحالات کی مار
جنوبی کشمیر کے ویر ناگ کے حالات کا مار کھانے والے کنبے نے سرکار پولیس ،اور انتظامیہ سے 15سال سے اسیری کی کے ایام کاٹنے والے بیٹے کو عدالتی احکامات پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ وہ بیٹی کا آپریشن کر سکیں گے ۔ 15سال کے دوران کنبے کا ایک نوجوان جنگجو بن کر جاں بحق ہوا ، دوسرے کو 6سال بعد رہا کیا گیا ہے ،جبکہ تیسراعلاقے میں ایک تقریب کے دوران حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 15سال سے اسیری کی زندگی کاٹ رہا ہے ۔
تاہم عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات ملنے کے باجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہاہے ۔ کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ 30سال کے پر تشدد دور کے دوران سینکڑوں کنبے ایسے ہیں جہاں کے بیشتر افراد خانہ اس طرف یا اس طرف سے متاثر ہو کر کربناک زندگی گزار رہے ہیں ۔ اس طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹہ گنڈ ویری ناگ سے تعلق رکھنے والا ایک کنبے ایسے ہی حالات کا مار جیل رہا ہے ۔ علاقے کی جامع مسجد شریف کے ایک امام صاحب پیر غلام نبی کا ایک بیٹا یہاں عسکری دور شروع ہونے کے چند سال بعد جنگجوءوں کے صف میں شامل ہوا ہے جو کئی سال تک سرگرم رہنے کے بعد علاقے میں ایک تصادم آرائی کے دوران اپنے 5ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوا ہے ۔ اس دوران19جولائی 2004ء میں کپرن ویری ناگ علاقے میں ایک تقریب منعقد ہورہی تھی، جس دوران علاقے میں نا معلوم جنگجوءوں نے تقریب پر حملہ کیا ہے، جس میں کئی سیول اور پولیس افسران ،اہلکارہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔
کنبے میں اب جیل میں بند ایک نوجوان کے علاوہ ایک نوجوان سمیت کل 2نوجوان اور انکی بہن موجود ہے جس کی شاد ی ہو چکی ۔ 6سال تک جیل گزارنے کے بعد رہا ہونے والے نوجوان پیر ذادہ فرودس احمدنے کشمیر نیوز سروس کو کنبے پر پڑی مصائب کے حوالے سے بتایا ان کا بھائی جنگجوتھا جوبعد میں مارا گیا ہے اس کا ہ میں کوئی دکھ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا اس کے بعد میرے بھائی پیر ذداہ روءف احمدکو کپرن ویری ناگ حملے کے الزام حملے کے ایک سال بعد2005ء میں گرفتار کر کے ان پر302کے تحت مقدم درج کر لیاگیا ہے ۔ فروس احمد کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے بھائی فرودس احمد کے مقدمے کو14مرتبہ کاش کیا ہے، جس دوران ان پر ایک درجن سے زیادہ کیس درج کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا مزکورہ نوجوان کا ایک کیس ختم ہوتا ہے، تو دوسرا شروع ہوتا جو اب تمام مکمل ہوائے ہیں انہوں نے کہا عدالت نے انہیں ضمانت بھی دی ہے تاکہ ان کا آپریشن کیا جا سکے گا، تاہم اسکے باجود بھی انکی رہائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ فرودس احمد کا کہنا تھا کہ انکا بھائی کئی امراض میں مبتلا ہے جس دوران انہیں دو سرجریاں پہلے ہی قید میں انجام دی گئی ہے ۔ جبکہ اب تیسری سرجری انجام دینے ہے اس لئے ہم انہیں عدالتی احکامات پر رہائی کی گزارش کرتے ہیں ۔
پیزذادہ فرودس نے بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے کنبے پر قیات ٹوٹ پڑی ہے انہوں نے بتایا ان کا والد علاقے کے جامع مسجد شریف میں امات کے فراءض60سال تک انجام دیتا تھاجو بعد میں بیٹے کی جدائی میں اہلیہ سمیت پہلے بینائی کھو بیٹھے ہیں اور بعد میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خود(فردوس) ایک کیس کے تحت6سال تک جیل میں رہا ،فرودس نے بتایا ایک زمانے میں خوشخال کنبے میں اب میں صرف اکیلا رہتا ہوں ،اور بھائی کی ایسری کی وجہ سے دانے دانے کے محتاج ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے مقامی اوقاف کمیٹی مدد کر کے میں زندہ ہوں ،جبکہ ان کا بھائی اس وقت ہیرا نگر جیل میں قید ہیں ان تک پہنچنے کے لئے میرے پاس کرایہ تک نہیں ہے ۔
انہوں حکام سے اپیل کی ہے کہ عدالتی احکات پر عمل کر کے ان کے بھائی کو رہا کیا جائے جو بقول ان کے اب غیر قانونی قید میں ہے تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے ہ میں ضرور انصاف ملنے کی امید ہے ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
