تازہ ترین
حریت لیڈران بات چیت کےلئے تیار: گورنر کا انکشاف
خبراردو: ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حریت لیڈران بھارت کےساتھ مذاکرات کےلئے بالکل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات میں کافی بدلاﺅ دیکھنے کو مل رہا ہے ، ایک وقت پالیمانی وفود کےلئے دروازے بند رکھے گئے تاہم آج حریت خود بات چیت کےلئے آمادہ ہوچکی ہے۔
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کوایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب پر بولتے ہوئے اس بات کا سنسنی خیز انکشاف کیا کہ حریت لیڈران مرکزی سرکار کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہے۔گورنر نے بتایا کہ یہ بڑی حوصلہ افزائی کی بات ہے کہ حریت والے اب مرکزی سرکار کےساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالات میں کافی بدلاﺅ دیکھنے کو مل رہا ہے کیوں کہ جب میں نے ریاست کی گدھی سنبھالی تب اور آج کے حالات میں کافی حد تک بدلاﺅ آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حریت والوں نے ایک وقت میں پارلیمانی وفود کےلئے دروازے بند رکھے ۔
ایک وقت ایسا بھی تھا جب حریت والوں نے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کےلئے دروازے بند رکھے تاہم آج بڑی خوشی کی بات ہے کہ حریت والے خود مرکزی سرکار کےساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات دھیرے دھیرے پٹری پر آنے شروع ہوچکے ہیں اور سب لوگوں پر آہستہ آہستہ اس کا اثر پڑرہا ہے۔گورنر نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں بھرتی بند ہوگئی ہے اورپتھراﺅ کے واقعات میں بھی کافی حد تک کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی نوجوان اب جنگجوﺅں کی صفوں میں شرکت کرنے سے گریز کررہے ہیںجبکہ ہر جمعہ کے بعد پتھراﺅ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو مثبت طریقے پر تعمیر و ترقی کو مزید پروان چڑھانے میں استعمال کرنا چاہیے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت طریقے پر بروئے کار لایا جائے۔ ہمیں یہ ہرگز اچھا نہیں لگتا کہ کوئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جب بھی کوئی نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے ہمارے دل چھلنی ہوجاتے ہیں۔
ہم تو یہاں کے نوجوانوں کو واپس لانا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ جب فورسز کے سامنے گولی چلے گی تو اس کا جواب گلدستے سے نہیں دیا جائےگا۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں بتایا کہ گولی کا جواب گولی سے ہی دیا جائےگا۔گورنر نے بتایا کہ ہمارے نوجوانوں کو بے بنیاد نعروں کی آڑ میں بہکایا جارہا ہے۔ انہیں کہا جارہا ہے کہ اگرمرجاﺅگے تو جنت ملے گی۔گورنر نے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کے سامنے دو جنتیں ہیں ایک توخود کشمیر جسے جہانگیر بادشاہ نے گھوڑے سے اُتر کر خطاب دیا تھا اور دوسرے مرنے کے بعد والی جنت اور اگر یہاں کے نوجوان ایک مسلمان کے طور پر اپنی زندگی کو گزاریں گے تب دوسری جنت بھی ملے گی۔گورنرنے بتایا کہ کشمیر جنت ہے اور اسے بھارت کی سب سے خوب تر ریاست بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کا الگ سے اپنا آئین ہے،میری سرکاری گاڑی پر بھی ریاست کا الگ سے جھنڈا لہراتا نظر آتا ہے۔گورنر نے نوجوانوں کو ریاست کا مستقبل قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ ان کو بے بنیاد نعروں کی آڑ میں گمراہ کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو سہی سمت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 22ہزار طلبا بیرون ریاست کے مختلف کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے اور ان کی سہولیات کےلئے مرکزی سرکار نے ہر ایک ریاست میں الگ الگ لیزان آفیسر تعینات کردئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے موقعے یہ افسران ہمارے بچوں کی ہر ممکن مدد فراہم کریں۔گورنرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو مرکزی جامع مسجد میں وادی کشمیر میں بڑھتے منشیات کے کاروبار پر تشویش کی سراہنا کی۔ گورنر نے بتایاکہ مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی جب حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر اپنی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کشمیر بلکہ جموں میں بھی اس ناسور نے وبائی صورتحال اختیار کی ہے جس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
