تازہ ترین
حکموت کی طرفسےکئی افسران تبدیل، گنڈوترا کو ڈائریکٹر جنرل اکنامک کا اضافی چارج تفویض
خبراردو:
ریاستی حکومت کی طرف سے انتظامیہ میں کئی افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق گلزاراحمدبٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ کو تبدیل کرکے پرویزسجادگنائی کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ مقررکیاگیاہے ۔رفعت آفتاب قریشی ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن کشمیر کو تبدیل کرکے نظیراحمد میر کی جگہ جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ، امور صارفین وعوامی تقسیم کاری تعینات کیا گیا ۔
سجادیحیی نقاش جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیرتاحکم ثانی ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لائیولی ہڈمشن کااضافی چارج سنبھالیں گے۔نظیراحمدمیر جوائنٹ ڈایریکٹر محکمہ خوراک وامورصارفین وعوامی تقسیم کاری کو تبدیل کرکے گلزاراحمدبٹ کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ مقررکیاگیا۔پرویزسجادگنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن ورورل ڈیولپمنٹ بنایاگیا ہے ۔مشتاق احمدراتھر جوائنٹ ڈایریکٹر جے اینڈ کے انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن ورورل ڈیولپمنٹ کو اپنی جگہ سے تبدیل کرکے چیف ایگزیکیٹوافسرٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونہ مرگ کی دستیاب اسامی پرتعینات کیاگیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانٹیرنگ ڈیپارٹمنٹ اے کے گندوترا کو ڈائریکٹر جنرل اکنامک اینڈ سٹیسٹکس کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق سیکریٹریٹ میں 41جونیئر اسسٹنٹوں کو ترقی دی گئی۔اس سلسلے میں ایک حکم نامہ GAD of 2019 محرر19جون2016جاری کیا گیا،جس کے تحت41جونیئر اسسٹنٹوں کو ترقی سے نوازا گیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سرکار کی طرف سے مزید احکامات آنے تک مذکورہ ملازمین اپنی ہی جگہوں پر کام کرتے رہیں گے۔ان جونیئر اسسٹنٹوں میں تسلمہ بانو،شبیر احمد نجار، بنسی لال،سلطان صلاح الدین،پنکج مشرا، شکیل احمد خان، راجیش کمار، جاوید احمد گنائی،محمد افتخار علی بٹ،پنکج،اقبال سنگھ،سید مجتبیٰ حسن نازکی، سبھاش چندر، سید تابش رضا،مدثر نذیر لون، عرفان لطیف زرگر، رشپال سنگھ،نثار احمد بٹ، سنجے شرما،اشفاق احمد وانی،روف احمد میر،شبیر احمد بٹ،روہت چودھری،سنجے سنگھ،منصور نائک،ورن شرما، سید مبشر،عارفت علی، محمد یونس بٹ،عاقب یوسف وانی،رنکال بسلیا،انیتا شرما،امتیاز الدین،شہزادہ لیاقت خان،کشمیری لعل،رمیش لعل اور محمد آسف نقیب کے علاوہعبدالجبار سمیت روحستا افضل بھی شامل ہیں۔میکانیکل ڈیویژن میں 12جونیئر انجینئروں کو ترقی دیکر انچارج اسسٹنٹ انجینئر بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک حکم نامہ زیر نمبر290-PW(R&B)of 2019محرر19جون2019کو جاری کیا،جس میں8ڈگری یافتہ میکنکل انجینئروں کو اپنے ہی تنخواہوں اور گریڈ پر انچار اسسٹنٹ انجینئروں کے طور پر تعین کیا گیا۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں6 ماہ یا پبلک سروس کمیشن کی طرف سے محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کی سفارش جو بھی پہلے ہو تابع رہیں گی۔ ان ڈگری یافتہ میکنکل انجینئروں میں دھرم ویر سنگھ،آنشو آکاش گپتا، محمد یاسین،نچار احمد بٹ، کمل جیت سنگھ،سنجیو کمار گپتا،وکاس گپتا اور ظفر احمد وانی شامل ہیں۔اسی طرح12ڈپلوامہ یافتہ انجینئروں کو بھی اسطرح ان ہی شرائط پر انچارج اسسٹنٹ انجنیئروں کے طور پرتعین کیا گیا۔ان میں شکیل احمد وانی، سروجیت سنگھ،کلدیپ کمار کھجوریہ، انیل ورما،ونود آبرول، ابھنیش شرما،بانو پرتاپ گپتا، پنکج،شیخ شمیم احمد گلزار احمد وانی اور اجے سنگھ شامل ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
