Connect with us

ہندوستان

خواتین کے تحفظ سے متعلق مودی اور بی جے پی کے دعوے کھوکھلے ہیں: کانگریس

Published

on

نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے کھوکھلے وعدے کرتے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی حکومت خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر اجے کمار نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

مہاراشٹر کے شہر پنے میں ایک سرکاری بس کے اندر خاتون کی عصمت دری کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے لیکن پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا ‘اس واقعہ نے بی جے پی حکومت کے تحت خواتین کی حفاظت پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں کیونکہ واقعہ کے دو دن گزرجانے کے بعد بھی ملزم فرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا ملزم ہسٹری شیٹر ہے جس کے خلاف پہلے ہی چھ مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔ واردات کے وقت ملزم ضمانت پر رہا تھا اور اس نے شہر کے مصروف ترین بس اسٹینڈ کو اپنا اڈہ بنا رکھا تھا۔ ملزم نے خود کو کنڈکٹر ظاہر کر کے خاتون کو بس میں سوار کیا تھا۔

کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی خواتین کے تحفظ کے بارے میں کھوکھلے دعوے کرتے نہیں تھکتے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی کی حکومتیں خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

کانگریس کے لیڈر نے سوال کیا کہ پولیس کو ہسٹری شیٹر کے بارے میں علم کیوں نہیں تھا؟ ملزم خود کو کنڈکٹر کہہ کر گھوم رہا تھا تو انتظامیہ کیا کر رہی تھی؟ بی جے پی حکومت میں خواتین پر ظلم ہو رہا ہے، لیکن حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

یو این آئی ۔ ع خ

Continue Reading

ہندوستان

مودی، شاہ، گیانیش سے لڑ رہا ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا: راہل

Published

on

نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہے ہیں اور وہ انہیں اچھی طرح سمجھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی، مسٹر شاہ، موہن بھاگوت، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے چاروں طرف گھیرا مسلسل تنگ ہو رہا ہے اور وہ ان کے خلاف جاری اس لڑائی میں پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان لوگوں کی سب سے بڑی پہچان بزدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی جتنی چاہیں اتنی پولیس بلالیں اور تمام رہنماؤں اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیں، لیکن وہ ہرگز پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔

کانگریس رہنما نے کہا، “ہم آپ کو چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں اور ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ میری بات یاد رکھیے، ہمیں جو جانکاری چاہیے، وہ ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔”

کانگریس رہنما نے ملک کے نوجوانوں سے اپنا احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوجوانوں پر فخر ہے اور وہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں گے کہ موجودہ حکومت اور آئین پر حملہ کرنے والے لوگ شکست سے دوچار ہوں۔

یواین آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Published

on

نئی دہلی، کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ہفتے کے روز راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر پہنچنے کے خدشے کے پیشِ نظر دہلی پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے سخت کارروائی کرتے ہوئے قومی سطح کے کئی رہنماؤں-بشمول سی پی آئی (ایم) کے ایم اے بے بی، ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی، عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اس سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے اہم رہنماؤں ابھیجیت دیپکے، سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو دہلی پہنچنے پر اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہی حراست میں لے لیا تھا۔ دہلی پولیس نے سرحدوں سمیت کئی علاقوں میں پہرا سخت کرتے ہوئے کئی جگہوں پر بڑی پیمانے پر بیریکیڈنگ لگائی اور صبح سے ہی ٹریفک پر سخت پابندیاں نافذ کر دیں۔ گاڑیوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرنے اور حالات پر نظر رکھنے کے لیے اہم چوراہوں پر پولیس فورس تعینات کی گئی۔

دہلی ٹریفک پولیس نے کناٹ پلیس، منڈی ہاؤس، جنتر منتر، پٹیل چوک اور وسطی دہلی کے دیگر حصوں میں ٹریفک جام اور روٹ ڈائیورژن سے متعلق ایڈوائزری جاری کی۔ پولیس کی سختی کے باوجود بڑی تعداد میں مظاہرین مختلف مقامات پر پہنچے، جن میں منٹو برج، دہلی ریلوے اسٹیشن، اشوک روڈ-جنتر منتر روڈ گول چکر، ٹالسٹائی مارگ-جن پتھ کراسنگ، جے سنگھ روڈ،سنسد مارگ کراسنگ، ریل بھون گول چکر، گول ڈاک خانہ اور ونڈسر پلیس شامل ہیں۔

پولیس نے سی جے پی کے بانی اراکین مسٹر دیپکے، داس اور رانکا کو قومی راجدھانی میں اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ممبئی سے یہاں آنے والی پرواز سے اترنے والے تھے۔ دہلی پولیس نے انہیں ہوائی جہاز کے اندر سے ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس واقعے کے بعد پارٹی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان رہنماؤں کے حراست میں لیے جانے کے بعد تنظیم کے انچارج اجنکیہ شندے ہفتے کے روز جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کی قیادت کریں گے۔ مسٹر دیپکے نے ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی حراست کے باوجود یہ احتجاج جاری رہے گا اور مسٹر کمار کے استعفیٰ نیز ووٹر لسٹوں کے خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کو واپس لینے کی مانگ پر تحریک پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھائی جائے گی۔ اس دوران یہ جانکاری بھی سامنے آئی کہ مسٹر دیپکے کی دادی کا انتقال ہو گیا ہے۔

پارٹی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ رہنماؤں کو اس طرح حراست میں لینا کارکنوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا اور یہ جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ایک فیصلہ کن جدوجہد ہے۔ بیان میں کہا گیا، “جب ریاستی اقتدار جمہوری اختلاف کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سہارا لیتی ہے، تو جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کو خود کمان سنبھالنی ہوگی۔”

اس کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق، ہفتے کی صبح ایک مشترکہ آپریشن کے تحت دہلی اور گروگرام پولیس نے گروگرام کے ایک رہائشی فلیٹ سے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مسٹر راٹھی ایسی ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں جن میں مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی جاتی ہے۔

اس احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے لیے وسطی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ طے شدہ احتجاجی مقام کے قریب جمع ہونے والے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے کر بسوں میں بٹھایا اور دیگر مقامات پر لے گئی۔ سکیورٹی اقدامات کے تحت دہلی پولیس ایکٹ کی دفعہ 65 کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک ہزاروں لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ دہلی پولیس نے سی جے پی کے اس احتجاج کی اجازت دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ پارٹی کی طرف سے پیش کی گئی اطلاع کوئی باضابطہ درخواست نہیں تھی، کیونکہ ضابطوں کے مطابق جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینا لازمی ہوتا ہے۔

مرکزی وزارتِ داخلہ نے بھی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو دہلی پولیس کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور راجدھانی کی طرف مظاہرین کی آمد کو روکنے کے لیے احتیاطی قدم اٹھانے کی ہدایت دی تھی۔ احتیاط کے طور پر حکام نے دہلی کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندیاں عائد کی ہیں، بازاروں اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں نیز شہر میں آنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

دہلی کے مقبول دلی ہاٹ سے طلبہ کی بھیڑ کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہی بائیں بازو کی طالب علم رہنما نیہا بورا کو بھی “سرفروشی کی تمنا” نظم گاتے ہوئے دوپہر کے وقت حراست میں لے لیا گیا۔ ممتا بنرجی اور ان کے ممبرانِ پارلیمنٹ اور حامیوں کا ایک گروپ پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں حراست میں لیے جانے سے پہلے ساؤتھ ایونیو میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پلے کارڈز لے کر دھرنے پر بیٹھا تھا۔ ممتا بنرجی نے ایک پولیس گاڑی میں لے جائے جاتے وقت نامہ نگاروں سے کہا، “ملک میں کیا چل رہا ہے، سب کو پتہ ہے۔”

دوسری طرف، بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہفتے کے روز اپوزیشن پر اپنے حملے تیز کرتے ہوئے راہل گاندھی اور اروند کیجریوال سمیت دیگر رہنماؤں پر ملک میں کشیدگی بھڑکانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی کے صدر نتن نبین نے کہا کہ حکومت ان کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوششوں سے سختی سے نمٹے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن رہنما بار بار انتخابی شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں کام کر رہے ہیں اور خبردار کیا کہ پارٹی اور اس کے حامی ان کی ان کوششوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا،”سرکار آپ کے ذریعہ کشیدگی پیداکرنے کے لیئے کی جارہی کوششوں سے سختی سے نمٹے گی ”
کانگریس نے برسرِ اقتدار جماعت اور حکومت پر قومی راجدھانی کو “قلعے” میں تبدیل کرنے کا الزام لگایا، جس کے تحت پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ‘ایکس’ پر لکھا، “قومی راجدھانی کو ایک قلعے میں بدل دیا گیا ہے، جہاں ہر طرف مسلح سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔” کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حکومت سے سوال کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کی آواز دبائی جارہی ہے اور ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں بدلا جا رہا ہے۔ مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ نوجوانوں، طلبہ، وکلا، صحافیوں، سماجی کارکنوں، کسان تنظیموں کے رہنماؤں، یوٹیوبرز اور کنٹینٹ کریئیٹرز سمیت حکومت سے سوال کرنے والے تمام لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بزدلی آج پوری طرح سامنے آ گئی ہے۔ حراست، گرفتاریاں، جیل، لاٹھیاں اور پیلٹ بھی ہندوستان کے لوگوں کو روک نہیں سکتے۔ آزادی کی جدوجہد کے وقت سے ہی نوجوان ملک کی تقدیر طے کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔” کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس آمریت پر مبنی حکومت کے خلاف پوری طاقت سے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کی آزادی کے لیے خون بہانے والی کانگریس جمہوریت، آئین اور ہرہندوستانی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

سماج وادی کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش حکومت کی بہت بڑی بھول ثابت ہوگی۔ مسٹر یادو نے ‘ایکس’ پر کہا، “کسی کے روکے سے نہیں رکےگا، اب دہلی میں دیش جٹے گا ” انہوں نے کہا کہ” ملک کی نوجوان توانائی ان کے ساتھ ہے۔ بی جے پی حکومت اگر یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ طاقت کے بل پر عوام کو روک لے گی، تو یہ اس کی اور بھی بڑی بھول ثابت ہوگی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ‘جنتر منتر’ اب صرف ایک جگہ کا نام نہیں، بلکہ نئی چیتنا اور بیداری کی علامت بن گیا ہے۔”

پولیس نے صبح ہی جنتر منتر پر منعقدہ مظاہرے میں شامل ہونے جا رہے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے سرکردہ رہنماؤں سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے رہنماؤں میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری ایم اے بے بی، سابق وزیرِ اعلیٰ اور کیرالہ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف پنارائی وجین، کیرالہ کے سابق وزیرِ خزانہ کے این بال گوپال ، راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ جان برٹاس، مانیکندن وی گوندن، محترمہ ورندا کرات، کے کے شیلجہ اور پی راجیو شامل ہیں۔ محترمہ کرات نے فیس بک پیج پر لکھا، “مودی اور ان کی حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہندوستان کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور وہ انہیں روک نہیں سکتے۔ دہلی کا دل اس کے تمام لوگوں کا ہے۔ یہ دبانے والے طریقے ہمیں نہیں روک پائیں گے! چلو جنتر منتر کی طرف!” کیرالہ بھون سے باہر نکلتے ہی پولیس نے بائیں بازو کے رہنماؤں کو جنتر منتر کی طرف مارچ کرنے سے روک دیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ شروع میں پولیس نے مسٹر وجین، مسٹر برٹاس اور مسٹر کے این بال گوپال کو چھوڑ کر دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا لیکن جب یہ تینوں رہنما جنتر منتر کی طرف بڑھنے لگے تو پولیس کے ساتھ ان کی تلخ بحث ہوئی اور پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر وجین نے اس کارروائی کو ‘جمہوریت کا قتل’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے ان کی حکومت منتخب کرنے کا حق چھینا جا رہا ہے اور 13 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کے نام کاٹے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ کام چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کے اشارے پر کیا ہے اور حکومت اب انہیں بچانے کے لیے غیر قانونی طریقے اپنا رہی ہے لیکن یہ احتجاج آج ختم نہیں ہوگا۔ مسٹر وجین نے کہا کہ ہندوستان کوئی پولیس اسٹیٹ نہیں، بلکہ ایک جمہوری ملک ہے اور برسرِ اقتدار جماعت کے دل میں جمہوریت کے تئیں کوئی احترام نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کارروائی کی جا رہی ہے۔ وہیں، رکنِ پارلیمنٹ جان برٹاس نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔

اسی دوران، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے علاقے میں پرامن احتجاج کے دوران وکلا کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی حراست کی خبروں پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے خاص طور پر خواتین وکلا سمیت سینئر اور نوجوان وکلا کی مبینہ حراست کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت کو دیے گئے ایک میمورنڈم میں ایسوسی ایشن نے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے وکلا کی حفاظت اور ان کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کی گزارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بغیر کسی قانونی جواز کے روکے گئے وکلا کو فوری طور پر قانونی امداد فراہم کرنے، ان کی رہائی کو یقینی بنانے اور پورے واقعے کی غیر جانبدارانہ جانچ کے بعد مناسب قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنتر منتر پر احتجاج کرنے جا رہے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے رہنماؤں میں ‘عآپ’ کے راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ، دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک بھی شامل ہیں۔ ‘عآپ’ کے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے آج دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال اور ‘عآپ’ کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو پولیس مودی حکومت کے حکم پر حراست میں لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کرنے پہنچ رہی تھی اور اسی دوران پولیس نے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

یواین آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

جنتر منتر پر احتجاج سے پہلے کیجریوال ، سنجے سنگھ سمیت کئی ‘عآپ’ رہنما حراست میں

Published

on

نئی دہلی، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز جنتر منتر پر احتجاج کرنے جا رہے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے رہنماؤں میں ‘عآپ’ کے راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ، دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک بھی شامل ہیں۔ ‘عآپ’ کے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے آج دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال اور ‘عآپ’ کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو پولیس مودی حکومت کے حکم پر حراست میں لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کرنے پہنچ رہی تھی اور اسی دوران پولیس نے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے کہا، “یاد رکھنا، مودی جی، گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔” انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

‘عآپ’ کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا، “پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے کیجریوال اور ہم سب کو دہلی پولیس بس میں گھما رہی ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ جانا کہاں ہے یا پھر دہلی کے کسی تھانے میں کیجریوال جی کو لے جانے کی ہمت نہیں ہو رہی؟”

مسٹر سنجے سنگھ نے کہا، “پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے دہلی پولیس یہاں سے وہاں گھوم رہی ہے۔ اروند کیجریوال کو کس تھانے میں لے جانا ہے، دہلی پولیس کو نہیں پتہ؟ عجیب مذاق چل رہا ہے۔”

یواین آئی ایف اے

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان28 minutes ago

مودی، شاہ، گیانیش سے لڑ رہا ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا: راہل

دنیا30 minutes ago

پوتن نے ٹرمپ سے کہا، یوکرین نے فوری امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا: کریملن

دنیا37 minutes ago

زیلنسکی کی روسی آئل ریفائنریوں پر حملے روکنے کی اپیل نظرانداز کرنے پر ٹرمپ نے پوتن سے ڈیزل معاہدہ کیا: امریکی عہدیدار

جموں و کشمیر43 minutes ago

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

ہندوستان57 minutes ago

سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

ہندوستان60 minutes ago

جنتر منتر پر احتجاج سے پہلے کیجریوال ، سنجے سنگھ سمیت کئی ‘عآپ’ رہنما حراست میں

ہندوستان3 hours ago

ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کر رہی ہے مودی حکومت: کھرگے

ہندوستان3 hours ago

دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ

ہندوستان3 hours ago

مودی نے جمہوریت کو آمریت میں بدل دیا ہے: پرینکا

دنیا4 hours ago

روبیو کے ‘موت کے فرقے’ سے متعلق بیان پر ایران کا سخت ردعمل، امریکہ پر تہذیب کو نشانہ بنانے کا الز

دنیا4 hours ago

یوکرین پر روسی حملوں میں 15 افراد ہلاک، جنگ بندی کے لیے امریکہ میں ‘مثبت’ مذاکرات

جموں و کشمیر4 hours ago

سی ای سی اور بی جے پی حکومت کے خلاف سری نگر میں انڈیا اتحاد کا مشترکہ احتجاج

جموں و کشمیر7 hours ago

دہلی میں احتجاج پر پابندیوں کو لے کر جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کا کشمیر سے موازنہ

دنیا9 hours ago

ایندھن کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر امریکہ روس سے ڈیزل درآمد کرے گا: ٹرمپ

جموں و کشمیر23 hours ago

دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج

ہندوستان23 hours ago

اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب

فن و ادب1 day ago

ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب

دنیا1 day ago

ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی

ہندوستان1 day ago

مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے

ہندوستان1 day ago

انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو

ہندوستان1 day ago

ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف

جموں و کشمیر1 day ago

مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل

دنیا1 day ago

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملوں میں تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

دنیا1 day ago

روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی

دنیا1 day ago

یوکرین کے ٹرانسپورٹ نظام پر روسی حملے تیز، کراماتورسک میں مزید ہلاکتیں

دنیا1 day ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

ہندوستان1 day ago

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

ہندوستان1 day ago

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

دنیا1 day ago

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ’ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن

ہندوستان2 days ago

جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس

ہندوستان2 days ago

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی

ہندوستان2 days ago

جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر میں سی جی ڈی پالیسی نافذ، تمام 20 اضلاع میں گیس کنکٹیویٹی اور سنگل ونڈو منظوری

جموں و کشمیر2 days ago

فاروق عبداللہ نے نانا پاٹیکر کو ‘بہت اچھا دوست’ اور ‘بہت اچھا انسان’ قرار دے کر یاد کیا

جموں و کشمیر2 days ago

جموں ایس او جی نے ‘خوف گینگ’ سے وابستہ گینگسٹرز کے دو ساتھیوں کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کیا

دنیا2 days ago

ایران جنگ میں امریکہ کے 81 فوجی طیارے تباہ یا متاثر، نقصان کی تلافی پر 3.3 ارب ڈالر تک خرچ کا امکان

دنیا2 days ago

امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں:ایران

جموں و کشمیر2 days ago

سری نگر میں کانگریس کارکنوں کا احتجاج، چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر: رام بن سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، سات زخمی

دنیا2 days ago

فرانس کے نصف سے زیادہ عوام طلبہ کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں: سروے

دنیا2 days ago

وائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ

ہندوستان2 days ago

وزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا

فن و ادب2 days ago

نانا پاٹیکر: انسانی سچائی کی بے مثال آواز خاموش ہو گئی

ہندوستان3 days ago

روسی فوج سے 139 ہندوستانی شہری رہا، 59 دیگر کے لیے بات چیت جاری: وزارت خارجہ

دنیا3 days ago

امریکی نائب صدر؛ جنگ کے خاتمے کے لئے ایران کو یورینیم افزودگی کی سطح کو کم کرنا ہوگا

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے شخص کی لاش نیوزی لینڈ سے واپس لانے کی کوششیں جاری: جتیندرسنگھ

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: کولگام میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کیا

جموں و کشمیر3 days ago

عمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے

جموں و کشمیر3 days ago

ہندواڑہ کے جنگلات سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا

ہندوستان3 days ago

راہل کے خلاف ایف آئی آر مودی-شاہ کی مایوسی کا ثبوت: کانگریس

جموں و کشمیر8 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان6 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

ہندوستان5 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین7 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

پاکستان5 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین8 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر8 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

جموں و کشمیر6 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تجزیہ10 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل8 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین8 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین8 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین8 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

جموں و کشمیر2 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

ہندوستان8 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا8 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین8 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین8 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین11 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تجزیہ11 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

دنیا8 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین9 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین8 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر8 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین8 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر8 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر12 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر6 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر7 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر8 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین8 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین8 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر8 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر12 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending