تازہ ترین
درماندہ طلباکے والدین کاکشمیر سے راجستھان تک کا مارچ کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
ایرا ن سے ہندوستان لاکرراجستھان کے جسلمیر میں قائم قرنطین کامیعاد مکمل کرنے باوجود انہیں کشمیر نہ لانے کے خلاف مزکورہ طلبا ء کے والدین نے سرینگر کی پریس کالونی سے راجستھان تک مارچ کرنے کی کوشش کی ہے جس کو پولیس نے نا کام بنا کر پر5والدین کو گرفتار کر کے انہیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بند رکھا ہے ۔ اس دوران والدین نے بتایا جب یوپی سے تعلق رکھنے والے 700طلباء کو راجستھان سے واپس گھر لایا گیا ہے تو سرکار کو کشمیری طلبا کو گھر پہنچانے میں کیا پریشانی ہیں ;238; ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک ماہ قبل ایران سے لائے گئے درجنوں طالبات کوقرنطین میں ایک ماہ کا وقت گزر جانے اور تمام ٹسٹ منفی آنے کے باووج انہیں گھر نہیں پہنچایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں مزکورہ طلبا ء کے والدین سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزکورطلباء کے والدین نے بتایا انہوں نے سنیچر کو باضابط طور پہلے پریس کالونی میں میں جمع ہونے کے بعدکشمیر سے پریس کالونی تک امارچ کرنے کا ارادہ کیا تھا جس کو پولیس نے ناکام بنا کر5والدین کی گرفتاری عمل کیں لا کر انہیں پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند ہے انہوں نے بتایا اس مارچ میں کم سے کم 100افراد تمام ساز سامان لے کر گھروں سے نکلے تھے ۔
انہوں نے بتایا اس حوالے سے جب وہ پریس کالونی میں ابھی جمع ہی ہو رہے تھے تو پولیس نے انکی کوشش کو ناکام بنا کر 5والدین کو کوٹھی باغ پولیس تھانہ میں بند رکھا گیا ہے ۔ ایک والد نے کے این ایس کو بتایا ان کے بچوں پہلے ایرا ن میں ہی اقرنطین کا میعاد مکمل کیا ہے تاہم ہم نے سرکار کے ساتھ یہ مشورہ لکیا تھا جموں کشمیر کے بچوں کو اپنے آبائی علاقوں کے قرنطین میں رکھا جائے تاہم ایسا نہیں کیا بلکہ انہیں راجستھان کے جسلمیر میں پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہم نے پھر بھی سرکار کے ساتھ تعاون کیا اور بچوں کو بتایا قرنطین مکمل کرنے کے بعد انہیں گھر واپس لایا جارہا ہے ۔
انہوں نے بتایا سبھی کشمیری طلبا ء کے ٹسٹ دودو بار منفی آئے ہیں اور قرنطین کا میعاد بھی مکمل کیا ہے اور ان کے بچوں کو یہاں لانے میں غیر ضروری طول دیا جا رہا ہے ۔ ایک اور والد نے فون پر بتایا ان کے بچوں کی50ڈگری گرمی میں برا حال ہے جہاں کوئی بھی سہولیات موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا اب بچوں نے سخت پریشانیوں میں مبتلا ہو کر گزشتہ دنوں سے بھوک ہڑتال شروع کیا ہے جس کے بعد ان کے افراد خانہ نے یہاں کچھ بھی نہیں کھایا ،اور وہ یہان سخت پریشانیوں سے تنگ آکر آج اجتماعی طور از کود بچوں کو واپس لانے کے لئے نکلے اور اسے پہلے ہم نے پریس کالونی میں ایک احتجاج اور میڈیا سے ملنے کا ارادہ کیا تھا جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا ہے ۔
انہوں نے مرکزی سرکار سے سوال کیا ہے کہ جب اتر پریش کے 700طلبا کو اسی ریاست سے گھر پہنچایا گیا ہے تو کشمیر کے طلباء کے ساتھ یہ امتیاز کیوں ۔ ;238; ۔ اس دوارن ایک والد شبیر حسین نے فون پر بتایاکہ مزکورہ طلباء کو فوجی کیمپ میں قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے انہوں نے بتایا جہاں ان طلباء کو رکھا گیا ہے وہاں سخت گرمی ،سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ سانپ اور دیگر جانوردن اور رات میں نموادر ہونے سے یہاں کے طالبات انتہائی خوفزہ ہو کرسخت پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے بتایا آج انہوں نے پرئیس کالونی سے راجستھان تک پیدل مارچ کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔
شبیر حسین نے مزید بتایا پورے علاقے میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کل بچے200کے قریب ہیں جبکہ یوپی اور ملک کے باقی حصوں سے درماندہ سینکڑوں طلباء کو گھر پہنچایا گیا ہے جو اچھا قدم ہے تاہم ہمارے200بچوں کو گھر پہنچانے میں سرکاری کو کیا مشکلات ہیں ۔ تمام والدین نے مرکزی اور ریاستی سرکار سے پھر ایک بار مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو فوری طور گھر پہنچایا جائے جنہوں نے تین تین قرنطین مکمل کئے اور انکے ٹسٹ بھی منفی آئے ہیں ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
