تازہ ترین
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 30 لاکھ مریض، یورپ میں پابندیاں نرم
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایسے میں کئی یورپی ملک اور امریکہ کی متعدد ریاستیں معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
یورپ کے بعض حصوں میں اسکول اور دکانیں کھول دی گئی ہیں تاہم برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ان کے لیے قبل از وقت ہو گا۔
بورس جانسن کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی ہائی پروفائل شخصیت ہیں۔ اُنہیں تین روز تک انتہائی نگہداہشت یونٹ میں بھی رکھا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 55 ہزار امریکہ اور ایک لاکھ سے زائد یورپ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی وبا سے دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہ ہیں۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بعض یورپی ملکوں میں ہلاکتوں کی یومیہ تعداد میں کمی آئی ہے جس کے بعد حکومتوں نے معیشت کی بحالی اور معمولاتِ زندگی چلانے کے لیے پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔
اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے سات ہفتے قبل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب اس نے پیر سے تعمیراتی شعبے اور فیکٹری میں ملازمین کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اٹلی میں سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے شہری چار مئی سے گھروں سے باہر نکل سکیں گے اور رشتہ داروں کے گھر بھی آنا جانا کر سکیں گے۔
چار مئی سے اٹلی میں ہول سیل مارکیٹس میں کاروبار کی اجازت ہو گی اور ریستوران سے گھروں پر کھانا لے جانے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح 18 مئی سے میوزیم اور لائبریریاں بھی کھول دی جائیں گی۔
اسپین نے بھی اتوار سے پابندیوں میں نرمی شروع کر دی ہے۔ شہریوں کو دو مئی سے گھروں سے باہر ورزش اور چہل قدمی کی اجازت ہو گی۔
اسپین اور فرانس کی جانب سے پابندیوں میں نرمی سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔
فرانس میں 17 مارچ سے لاگو لاک ڈاؤن 11 مئی سے ختم ہونا شروع ہو گا۔ پہلے مرحلے میں اسکول کھولے جائیں گے تاہم حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ریستوران، کیفے اور سنیما بدستور بند رہیں گے۔
فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈورڈ فلپ لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔
جرمنی نے گزشتہ ہفتے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم شہری مکمل آزادی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ جرمنی میں اب بھی عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازم ہے۔
دوسری جانب سوئٹزر لینڈ، کروشیا اور سربیا میں پیر سے کئی چھوٹی دکانیں کھل گئی جب کہ ناروے میں پرائمری اسکولوں میں تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
سوئٹزر لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے تین مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے میں حجام، پھولوں کے تاجر اور دندان ساز اپنے کام پر واپس آگئے ہیں۔
امریکہ میں بھی معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک کے گورنر نے 15 مئی سے ان علاقوں میں تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کا کاروبار بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جو کرونا وائرس سے کم متاثر ہیں۔
صحت کے ماہرین کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے جارجیا کے گورنر نے ہزاروں کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے جب کہ گھروں میں قیام کے احکامات کو جمعرات کو اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے گورنر نے پیر سے ریستوران کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اعلان کیا ہے کہ جمعے سے تمام اسٹورز، ریستوران، تھیٹر، مالز، میوزیم اور لائبریریوں کو 25 فی صد کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب الاسکا، اوکلاہوما، مینیسوٹا، مسیسیپی، کولوراڈو اور ساؤتھ کیرولائنا ریاست میں بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
