تازہ ترین
راہل گاندھی کے بیان پربی جے پی ارکان کااحتجاج: ہنگامہ آرائی کے دوران پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ہواختم
مرکزی وزیراسمرتی ایرانی سمیت بی جے پی کے ارکان نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے میک ان انڈیا کی جگہ’ریپ ان انڈیا‘والے بیان پرآج لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا۔جس کی وجہ سے ایوان کی غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکراوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس حملے میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں اور ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد بی جے پی ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کرراہل گاندھی کے ’ریپ ان انڈیا‘ والے بیان پرہنگامہ شروع کردیا۔ بی جے پی کے ارکان راہل گاندھی سے ایوان میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب کسی بڑے سیاسی پارٹی کے لیڈر نے ملک کی خواتین کے لئے اس طرح کے شرمناک بیان دیئے ہیں۔انہوں نےراہل گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ریپ‘ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ کیا وہ چاہتے ہیں کہ خواتین کے ساتھ ریپ ہو؟ اس دوران بی جے پی کی سبھی خاتون ا رکان اپنی سیٹ کے قریب کھڑی ہو گئیں اور ’راہل گاندھی معافی مانگو‘ کے نعرے لگانے لگیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال نے راہل گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے اشتعال انگیز الفاظ کے استعمال کے لئے انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی چاہئے۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہماری حکومت ’میک ان انڈیا‘ کے تحت ملک کی ترقی کرنا چاہ رہی ہے لیکن راہل گاندھی کو کیا ہو گیا ؟ راہل گاندھی نے ہندوستانی خواتین کو کیا سمجھ رکھا ہے، انہیں جواب دینا چاہئے۔ بی جے پی کی لاکٹ چٹرجی اور سنجے جیسوال نے بھی راہل گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب راجیہ سبھا میں حالات مختلف نہیں تھے راجیہ سبھا میں بی جے پی کے ارکان نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ریب ان انڈیا والے بیان پرناراضگی کا اظہارکیا اور ان سے معافی مانگنے کی مانگ کی گئی ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ایوان کی کارروائی کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیاگیاہے۔
ڈی ایم کے کی ایم کنی موجھی نے کہا کہ مرکزی وزیر نے ان کا اور سپریا سلے کا نام لیا ہے کہ ہم اس کا جواب دیں، میں کہنا چاہتی ہوں کہ یہ بیان ایوان کے باہر دیا گیا ہے،وزیراعظم نے ہمیشہ ’میک ان انڈیا‘ کہا ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مصنوعات ہندوستان میں تیار ہوں،لیکن اس ملک میں کیا ہورہاہے۔ یہی راہل گاندھی نے کہا کہ ’میک انڈیاُ نہیں ہورہا ہے، ملک میں خواتین کے عصمت دری ہورہی ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور ارجن رام میگھوال نے کنی موجھی اور سپریا سلے سے اس معاملے میں مشورہ دینے کی مانگ کی تھی۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے ایک عوامی جلسے میں راہل گاندھی نے عصمت دری کے واقعات کے سلسلے میں بیان دیا تھا جس پر آج ایوان میں ہنگامے کے دوران اسپیلر نے لوک سبھا کی کارروائی کوغیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیاہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
