تازہ ترین
رواں برس 72جنگجو مخالف آپریشنز عمل میں لائے گئے:ڈی جی پی
22غیر مقامی جنگجوؤں سمیت177جنگجو مارےگئے
نکسل علاقوں اور کشمیر کی صورتحال میں وسیع فرق:آئی جی سی آر پی ایف(سرینگر سیکٹر)
خبراردو:-
سرینگر:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ روان برس جموں وکشمیر میں 72جنگجو مخالف آپریشنز عمل میں لائے گئے،جن میں 22غیر مقامی جنگجوؤں سمیت177جنگجوجاں بحق کئے گئے جبکہ سال2019کے مقابلے میں سال2020 سیکیورٹی فورسز کیلئے کامیاب ترین ثابت ہوا۔
ادھر آئی جی سی آر پی ایف (سرینگر سیکٹر) نے کہا کہ نکسل علاقوں اور کشمیر کی صورتحال میں وسیع فرق ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے سربراہ، دلباغ سنگھ نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں بٹہ مالو جھڑپ کے پس ِ منظر بلائی گئی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بٹہ مالو سرینگر میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جو 3 جنگجو جاں بحق ہوئے اْن سبھی کا تعلق جنوبی کشمیر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس کے دوران ابھی تک کل ملاکر177جنگجوؤں کو جاں بحق کیا گیا ہے جن میں 72غیر مقامی جنگجو بھی شامل تھے۔ان کا کہناتھا کہ یہ سبھی جنگجو72جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران جاں بحق کئے گئے۔انہوں نے بٹہ مالو میں 45سالہ خاتون (کونثر جان) کی ہلاکت کو ’بدقسمتی‘سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراس فائرنگ میں آکر جاں بحق ہوئی۔
دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران ایک خاتون کراس فائرنگ میں پھنس کر جاں بحق ہوگئیں۔ انہوں نے خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ جمعرات کی صبح پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن کے دوران سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں جنگجوؤں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف آفیسر اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ محاصرے میں پھنسے جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کی پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فائرنگ کی۔
انہوں نے مارے گئے جنگجوؤں کے بارے میں بتایا کہ اْن تینوں کا تعلق جنوبی کشمیر سے تھا اور اْن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود ر آمد ہوا ہے۔دلباغ سنگھ نے کہا’آج کا بٹہ مالو آپریشن حالیہ ایام کے دوران سرینگر میں اپنی نوعیت کا 7واں آپریشن تھا لیکن سب سے بڑا آپریشن وہ تھا جس میں حزب کمانڈر جنید صحرائی کو جاں بحق کیا گیا۔‘انہوں نے کہا کہ رواں برس کے دوران وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں 177جنگجوؤں کو جاں بحق کیا گیا ہے جن میں 72غیر مقامی جنگجو بھی شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنگجوؤں کی نئی تنظیمیں قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور البدر کو بھی سر نو سرگرم کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے انکاونٹر مقام پر میڈیا سے وابستہ افراد پر حملوں کو بد قسمتی سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا’کئی بار آپریشنوں کے دوران ہمارے آدمی غصے میں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں،میں یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ میڈیا سے وابستہ افراد اور پولیس والے آپس میں اچھے دوست ہیں‘۔
دلباغ سنگھ کے ہمراہ آئی جی کشمیر وجے کمار اور آئی جی سی آر پی ایف (سرینگر سیکٹر) چارو سنہا بھی تھیں۔چارو سنہانے کہا کہ جنوبی کشمیر کے جنگجو حملے کرنے کیلئے سرینگر آتے رہتے ہیں،14اگست کو بھی جنگجوؤں نے نوگام سرینگر میں پولیس پارٹی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔اس سے قبل جنگجوؤں نے پاندچھ میں ایک بی ایس ایف اہلکار کو ہلاک کیا۔ بعد ازاں پا نتھہ چوک میں بھی جنگجوحملے کی کوشش کے بعد ہوئے معرکہ میں ایس او جی کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا‘۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ اطلاع ملتے ہی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ان مزید کہناتھا کہ نکسل علاقوں اور کشمیر کی صورتحال میں وسیع فرق ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
