تازہ ترین
ریاست میں پنچایتی انتخابات کو پر امن طریقے سے کرانے کیلئے 20 ہزار سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا جائے گا
خبر اردو:
ریاست میں سال 2016سے التواء کا شکار پنچایتی انتخاب کے انعقاد کے لئے دلی سے لے کر کشمیر تک سر گر میاں شروع اور اس دوران امر ناتھ یاترا کی حفاظت پر مامور سنٹرل فورسز کی 202کمپنیوں کو ریاست میں آنے والے پنچایتی انتخابات مکمل ہو نے تک واپس نہیں بھیجا جائے گا ۔ ۔ امر ناتھ کے پُر امن انعقاد کے بعد امر ناتھ یاترا کی سیکورٹی پر ما مور سنٹرل فورسز کی 201کمپنیوں کو ریاست میں پنچایتی انتخابات مکمل ہو نے تک واپس نہیں بھیجا جائے گا ۔ ریاستی پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق 20ہزار سے زیادہ سنٹرل فورسز کے اہلکارجن میں سی آر پی ایف ،بی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی شامل ہے جو کو حال ہی میں امر ناتھ یاترا کا پُر امن انعقاد کر کے آئے ہیں کو سرینگر،بڈگام،گاندربل،بارہمولہ،سو پور،بانڈی پورہ،کپوارہ،شوپیاں اور اونتی پورہ میں پنچایتی انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لئے تعینات کیا جائے گا ۔
جموں کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق پنچایتی انتخابات کے لئے سی آر پی ایف کی 132کمپنیاں بی ایس ایف کی 32آئی ٹی بی پی کی 25اور ایس ایس بی کی 13کمپنیاں پنچایتی انتخابات کی دوران یہاں جموں کشمیر پولیس کے شانہ بہ شانہ پُر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے تعینات رہیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ کل ملا کر 203 سنٹرل فورسز کی کمپنیاں پنچایتی انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لئے یہاں تعینات رہیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی پنچایت انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم جوں ہی ان انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا فورسز کو ریاستی پولیس کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں تعینات کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ203کمپنیاں ھال ہی میں امر ناتھ یاترا کا پُر امن انعقاد کر کے آئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ ہدایات ملے ہیں کہ امر ناتھ یاترا کی سیکورٹی سے فارغ ہو کر ان کمپنیوں کی تعیناتی پنچایتی انتخابات کے لئے عمل میں لائی جائے ۔واضح رہے کہ ریاست جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے حوالے خبریں زیر گر دش ہیں کہ اگلے ماہ کے اواخر میں پنچایتی انتخا بات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے دلی تا کشمیر سر گر میاں شروع ہو گئی ہے ۔جبکہ منگلوار کوہی ریاست کے نئے گور نر ستیا پال ملک نے بھی وزیر داخلہ راجناتھکے ساتھ نئی دہلی میں ایک اہم ملاقات کی جس میں دو نوں نے ریاست کی تازہ صورتحال کے علاوہ پنچایتی انتخابات کے انعقاد پر بھی بات کی ہو گی ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کا انعقاد سال 2016میں عمل میں لانا تھا تاہم حز کمانڈر بر ہان وانی کے جاں بحق ہو نے کے بعد ریاست جموں کشمیر میں 5ماہ تک عوامی ایجی ٹیشن چلی جس کے بعد ان انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا تھا ۔ریاست جموں میں میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت اپنے دور اقتدار کے تین سالوں میں پنچایتی انتخابات کا انعقاد عمل میں نہ لاسکی اور نہ ہی مر کزی سر کار نے ان انتخابات کے لئے ریاستی حکومت کو ہری جھنڑی دکھائی ۔پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کا خاتمہ ہو نے کے بعد ریاست جموں کشمیر میں گور نر راج نا فذ ہے اور گور نر انتظامیہ نے ریاست میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے من بنالیا ہے اور اس حوالے سے دلی تا کشمیر سر گر میاں شروع ہو گئیں ہے جبکہ حال ہی میں خطہ لداخ میں لداخ ہل ڈیو لاپمنٹ کو نسل کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
