تازہ ترین
ریڈ ،بفر زون علاقوں میں بندشیں سخت
جموں وکشمیر میں منگلوار کی صبح کورونا وائرس کیسوں کی تعداد109تک پہنچ گئی تھی جبکہ ہر روز اس میں اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ و بفر زون علاقوں میں 14اپریل کے بعد بھی لاک ڈاءون جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ ممکنہ طور پر 14اپریل کو ملک گیر 21روزہ لاک ڈاءون ختم ہوسکتا ہے ،تاہم مرکزی وزارت داخلہ13اپریل کو ہی اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ لے سکتی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کو معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے اصولی طور پر فیصلہ لیا ہے کہ ریڈ اور بفر زون علاقوں میں 21روزہ لاک ڈاءون کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سخت ترین بندشیں اور پابندیاں جاری رہ سکتی ہیں ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ ملک کی 7ریاستوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ لاک ڈاءون کو 21روزہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رکھےں گی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی تناظر میں جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے بھی یہ فیصلہ لیا ہے ۔ ایک مقامی انگریزی خبررساں ادارے سے صو بائی کمشنر پی کے پولے نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاءون جاری رکھا جائیگا یا اس میں نرمی لائی جائیگی ،یہ پالیسی ساز فیصلہ ہو گا اور حکومتی فیصلے پر عمل در آمد کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا ’ریڈ زون علاقوں میں بندشیں مزید سخت کی جائیں گی ‘ ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کشمیر میں لاک ڈاءون میں نرمی لائی جاسکتی ہے ،تاہم اس سے قبل ریڈ زون علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائیگا ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 45علاقوں کو ریڈ زون میں قرار دیا گیا ہے ،ریڈ زون اُس علاقے کو کہا جاتا ہے ،جہاں پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس علاقے کے 5کلو میٹر حدود میں آنے والے علاقوں کو بفر زون قرار دیا گیا ہے ،ان علاقوں میں بھی سخت بندشیں عائد رہیں گی ۔
معلوم ہوا ہے کہ26علاقہ جاتا ت کشمیر میں ہیں جبکہ باقی جموں میں ہیں ۔ کشمیر میں جو علاقے ریڈ زون ہیں ،اُن میں سرینگر کے مہجور نگر ،نٹی پورہ ،لعل بازار ،عید گاہ ،شالٹینگ ،چھتہ بل اور خیام شامل ہے ۔ بڈگام میں چاڈورہ علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ،بانڈی پورہ :پرے محلہ حاجن ،چندر گیر حاجن پلوامہ :چند گام ،پنگلنہ ،ابہامہ ،سنگر ونی اور کیگام ،گاندر بل :واسکورہ ،غزہامہ اور شوپیان :سیدھو اور رام نگری شامل ہے ۔
سنیچر کی روز سے جموں وکشمیر میں 34نئے کیسز کی تصدیق ہوگی ۔ انتظامیہ نے 35ہزار افراد کو زیر نگرانی رکھا ہے ۔
ملک 7ریاستوں نے14اپریل کے بعد بھی لاک ڈاءون جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ،جس میں تلنگانہ ،آسام ،مہا راشٹرا ،راجستھان ،جھا رکنڈ ،مدیہ پردیش اور چھتیس گڑھ شامل ہے ۔
ان ریاستوں میں 1376کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 4ہزار تجاوز کرد گئی ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
