تازہ ترین
سال 2018میں 191نوجوانوں نے ہتھیار اُٹھائے:فوج ،حزب اور لشکر کے تئیں نوجوانوں کا رجحان زیادہ
خبراردو:
وادی کشمیر میں نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے فوج نے بتایا کہ گزشتہ برس 191نوجوانوں نے تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہوئے۔فوج کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیان ، کولگام اور اننت ناگ جنگجوؤں کے لیے زرخیرزمین ثابت ہورہی ہے جہاں پر آئے روز نوجوان بندوق اور تشدد کی طرف بہ آسانی مائل ہورہے ہیں۔
فوج کے ایک سینئر افسر نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 191نوجوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے تشدد اور بندوق کا راستہ اختیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ سال 2018میں وادی کشمیر کے حساس مانے جانے والے اضلاع جن میں پلوامہ، شوپیان، کولگام اور اننت ناگ شامل ہیں سے تعلق رکھنے والے 191نوجوانوں نے بندوق اُٹھاکر جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی۔ فوج کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع جن میں کولگام، اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیان شامل ہیں جنگجوؤں کے لیے نرسری ثابت ہورہی ہیں۔ فوج کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع سے جنگجوؤں کو بڑی تعداد میں افرادی قوت مہیا ہورہی ہیں جہاں پر آئے روز نوجوان بندوق اُٹھا کر عسکریت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
فوج کا کہنا تھا کہ سال 2018میں جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہوئے نوجوانوں کی تعداد سال2017کے مقابلے میں کہی زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سال 2017میں وادی کشمیر میں 126نوجوانوں نے جنگجوئیت کا راستہ چنا تھا تاہم سال 2018میں اس تعداد میں مزید 65کا اضافہ دیکھنے کو ملا جو کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے تشویش ناک معاملہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں فی الوقت حزب المجاہدین اور لشکر نامی کو اچھی خاصی افرادی قوت میسر ہے کیوں کہ زیادہ تر نوجوان انہی دو عسکری گروپوں کوجوائن کرتے ہیں۔فوجی افسر نے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ 191جنگجوؤں میں سے 139کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہیں جن میں سے صرف پلوامہ ضلع سے 59نوجوان تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سال 2016میں وادی کشمیر سے 88نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہوئے تھے اور تب سے مسلسل نوجوانوں کا رجحان جنگجوئیت کی طرف بڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2016کے بعد سے وادی کشمیر میں نوجوانوں کو جنگجوئیت کی طرف رجحان تشویشناک حد تک بڑھا ہے جوکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔فوجی آفیسر کا کہنا تھا کہ سال 2014اور 2015میں بالترتیب 53اور 66نوجوانوں نے بندوق اُٹھاکر تشدد کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2011میں یہ تعداد انتہائی قلیل تھی کیوں کہ اُس وقت صرف 23نوجوانوں نے جنگجوئیت کا راستہ اپنایا تھا۔اسی طرح اس تعداد میں سال 2012اور 2013میں کمی دیکھنے کو ملی جس میں بالترتیب21اور 16نوجوان ہی جنگجوئیت کی طرف مائل ہوئے تھے۔فوجی آفیسر نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس جو اعداد و شمار موجود ہیں وہ گرفتار کئے گئے جنگجوؤں سے پوچھ تاچھ کرنے ،تکنیکی اور مصدقہ ذرائع سے ہی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2018میں فوج نے جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران 257جنگجوؤں کو جاں بحق کردیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
