تازہ ترین
سرکاری احکامات کی خلاف ورزیاں – 60 سے زائد افراد گرفتار،مقدمات بھی درج
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے سرکاری احکامات کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں پولیس نے سرینگر،سوپور اور بانڈی پورہ کارروائیاں عمل میں لا کر50سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ معاملات کی نسبت مقدمات بھی درج کئے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعہ اجتماعات کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی میں لاک داؤن کو مزید سخت کردیا،تاکہ عوامی اجماعات منعقد نہ ہوسکے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ جمعہ اجتماعات مساجد میں منعقد کرنے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں جمعہ کو پولیس نے کئی کارروائیاں عمل میں لائیں۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے دفتر کے نزدیک ٹینکی پورہ میں 15نمازیوں کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے پابندی کے باوجود مسجد میں با جماعت نماز ادا کی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو جب اسکی اطلاع ملی تھی،تو انہوں نے مسجد کو گھیرے میں لیکر نماز یوں کا باہر آنے کا انتظار کیا اور15افراد کو حراست میں لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مسجد شریف کافی لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی اور کئی افراد حراست سے بچنے کیلئے وہاں سے فرار ہوئے۔ادھر بانڈی پورہ کے واترینہ کی جامع مسجد میں 300افراد نے نماز جمعہ ادا کی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کئے بغیر یہاں لوگوں نے مسجد میں جمع ہو کر نماز ادا کی۔ایس ایس پی بانڈی پورہ کا کہنا ہے کہ ایگر رپورٹس صحیح ثابت ہوئی،تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اس دوران ملی تفصیلات کے مطابق سمبل پولیس نے جامع مسجد منز محلہ اندر کوٹ اور آرام پورہ مسجد سمبل علاقوں سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں 30 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں دونوں مساجد میں جمعہ اجتماعات منعقد کئے گئے اور اطلاع ملتے ہی پولیس نے کا رروائی عمل میں لائی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت نے ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ علما نے بھی فتویٰ جاری کیا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومتی احکامات اور طبی مشوروں پر عمل پیرا ہونے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وبا کے موسم میں گھروں میں نماز ادا کریں۔ادھر پولیس ترجمان نے بتایاکہ پولیس نے لاک ڈون کی خلاف وزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے،سمبل میں ایک مسجد شریف میں نماز جمعہ با جماعت ادا کرنے کی پاداش میں 30افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر انکے خلاف باضابطہ کیس درج کر کیا۔ذرائع نے بتایا پولیس نے جمعہ کو سمبل کے جامع مسجدمنزمحلہ اندرکوٹ اور آرم پورہ مسجد شریف میں پابندیوں اور بار بار خبر دار کرنے کے باجودنماز جمع با جماعت داد کرنے کی پاداش میں 30فراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف کیس درج کر لیا گیاپولیس کے ایک افسر نے بتایاانہیں اس بات کی جان کاری موصول ہوئی ہے، کہ علاقے کے مساجد میں لوگ باجماعت نماز ادا کر رہے تھے،جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقعے پر پہنچ گئی اور انہوں نمازیوں کو گرفتار کر لیا۔ادھر پولیس نے پولیس ضلع ہندوارہ کے تحت آنے والے کئی علاقوں میں 34افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ کیس درج کر لئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایاانہوں عوام کو محفوظ رکھنے کے پولیس ضلع میں سخت لاک ڈون قائم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا پولیس نے اس سلسلے میں گرفتار34افراد کے خلاف قلم آباد،ہندوارہ،کالہ گنڈعلاقوں کے پولیس تھانوں میں الگ الگ کیس درج کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں تیں پولیس تھانوں میں الگ الگ کیس زیر نمبر26/2020اور114/2020 اور 36/2020درج کر لئے ہیں۔پولیس نے لوگوں سے اس مشکل وقت میں اپنی حفاظت کے لئے مکمل تعاود دینے کی اپیل کی ہے تاکہ آپ محفوظ رہیں۔ادھر وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداراروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2دوکانداروں کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 31 زیر دفعہ 188آر پی سی درج کرلیا ہے۔
چوکی آفیسر پکھر پورہ مدثر شفع نے نمائندے کو اس حوالے سے بتایا کہ جو کوئی بھی لاک ڈاون کی عدولی کرنے کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون پر عمل پیرا ہوکر اپنے اور اپنیآس پاس کے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے دور رہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
