جموں و کشمیر
سری نگر کی عدالت نے دو منشیات فروشوں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی
سری نگر، سری نگر پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مؤثر مہم کو بڑی کامیابی ملی ہے جب شہر کی ایک خصوصی عدالت نے دو منشیات فروشوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی۔اطلاعات کے مطابق اسپیشل جج ’این ڈی پی ایس‘ سری نگر نے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں درج ایف آئی آر نمبر 110/2020 کے تحت کارروائی مکمل ہونے پر رفیق احمد پتو ولد علی محمد پتو ساکن رنگر اسٹاپ، سعید کدل اور عاقب منظور بکھرو ولد منظور احمد بکھرو ساکن بکھری محلہ، رعناواری کو مجرم قرار دیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو چرس کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا تھا۔
تفصیلی تفتیش اور ٹھوس قانونی چارہ جوئی کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ سال قیدِ سخت اور پچاس ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کی گئی تو مزید چھ ماہ قیدِ کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔سری نگر پولیس نے عدالت کے اس فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سزا ایک واضح پیغام ہے کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاشرتی ناسور کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سے تعاون جاری رکھیں۔
یو این آئی ارشید بٹ،
جموں و کشمیر
سجاد لون نے یومِ آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ کی خبر کو ’’بالکل بے بنیاد‘‘ قرار دیا
سری نگر، پیپلز کانفرنس کے صدر اور ہندواڑہ کے رکن اسمبلی سجاد لون نے منگل کو ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے یومِ آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انہوں نے ان خبروں کو ’’بالکل بے بنیاد‘‘ قرار دیا۔
لون نے وضاحت کی کہ وہ پریڈ کے دن کپواڑہ میں موجود نہیں تھے اور کہا کہ تقریب کے بائیکاٹ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ میں اس خاص دن کپواڑہ میں موجود نہیں تھا۔ بس یہی بات ہے۔‘‘
ان خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لون نے کہا کہ ان کے مبینہ بائیکاٹ کے بارے میں پھیلائی جانے والی بات بے بنیاد ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح طور پر بیان کرتے ہوئے اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کپواڑہ میں 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر لولاب کے رکن اسمبلی قیصر جمشید لون، ترہگام کے رکن اسمبلی میر سیف اللہ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ شری کانت سوسے، ایس ایس پی کپواڑہ طاہر گیلانی، 28 ڈویژن کے ڈپٹی جی او سی شکت اوت، 41 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر انوپم تھاپا کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران اور پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے سابق نمائندے موجود تھے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو کشمیر نے تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے بڈگام کے شہری کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سرینگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی مبینہ کوشش کے معاملے میں بڈگام کے ایک رہائشی کے خلاف اسپیشل جج، اینٹی کرپشن، سرینگر کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ معلومات فراہم کیں۔
حکام نے بتایا کہ رواں سال درج کی گئی ایف آئی آر میں یہ چالان بڈگام ضلع کے میر گنڈ کے رہائشی غلام احمد غنی کے خلاف داخل کیا گیا۔ اس پر پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 8 اور بھارتیہ نیاۓ سنہیتا (بی این ایس) کی دفعات 228 اور 229 کے تحت قابلِ سزا جرائم کا الزام ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ تحقیقات ایک تحریری شکایت کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے تحقیقات کو متاثر کرنے کی نیت سے ایک تفتیشی افسر کے بینک اکاؤنٹ میں 10 ہزار روپے منتقل کیے تھے۔ ملزم کے خلاف کرائم برانچ کشمیر (جو اب ای او ڈبلیو کشمیر ہے) کی ایک ایف آئی آر کے تحت پہلے سے ہی تفتیش جاری ہے۔
شکایت ملنے کے بعد کرائم برانچ نے معاملے کی تحققیات کے احکامات دیے۔ حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ثبوت اکٹھے کیے گئے۔ تحقیقات میں اس مبینہ واقعے میں ملزم کی ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی۔
اس کے بعد، چالان تیار کیا گیا اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلے کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
کولگام میں ہوئے حادثے میں سی آر پی ایف کے چار جوان اور ٹرک ڈرائیور زخمی
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے چار جوان اور ایک عام شہری ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ سرینگر-جموں نیشنل ہائی وے پر لیووڈورا کے قریب ایک ٹرک اور سی آر پی ایف کی گاڑی کے درمیان ٹکر کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک نے سی آر پی ایف کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس سے وہ الٹ گئی۔ اس واقعے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
حادثے میں سی آر پی ایف کے چار جوان (جن میں ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے) اور ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے قاضی گنڈ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) لے جایا گیا۔ تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ریفر کر دیا۔
قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
-
جموں و کشمیر6 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر1 week agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا1 week agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 week agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 week agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا1 week agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان5 days agoملک کی اجتماعی یادداشت کے محافظ اور مستقبل کے تصور کے خالق ہیں فنکار: مرمو
-
دنیا1 week agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 week agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 week agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا1 week agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
