تازہ ترین
سکمز کا کووڈ19مخالف رول قابل تعریف ،متعددمریض رخصت
شیر کشمیر میڈیکل انسٹچوٹ کاموجودہ عالمگیری وباکووڈ19مخالف رول قابل تعریف ہے، جہاں ادارے کا سربراہ پرفیسر اے جے اہنگر ادارے میں دن راتمام طبی و نیم طبی عملہ کے شانہ بشابہ کھڑا رہ کر اس مشکل وقت میں عوامی خدمت میں پیش ہیں ،جہاں عوامی حلقوں میں ان اقدامات کی سراہنا کی جا رہی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار نان گزٹیڈ ائمپلائزویلفئیر ایسو سی ایشن (نگواڑکے صدر اور ترجمان اعلیٰ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے بتایاملک کے دو قہم طبی ادارے پی جی آئی سکمز کے نسبت نصف ٹسٹ کر رہے ہیں جبکہ یہاں 350 سے بھی زیادہ کئے جاتے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق نان گزٹیڈ ائمپلائز ویلفئیرایسوسی ایشن (نگوا)کے صدر اشتیاق بیگ اور ترجمان اعلیٰ شبیر حسین نے جمعہ کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سکمز ہر بار کی طرح موجودہ عالمگیر ی وبا کووڈ 19کے مخالف سرگیوں میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے اور میں اس وائرس میں مبتلا افراد کی مکمل صحت یابی اور باقی لوگوں کو اس وبائی سے محفوظ رکھنے کے لئے قابل قدر کام انجام دے رہا ہے ،دوسری جانب ٹھیک اسی وقت ڈائر ریکٹر سکمز پروفیسر اے جی اہنگر ادارے میں خیمہ زن ہے اور دن رات یہاں پر ہی موجود رہتا ہے ،انکا مزید کہنا تھا اہنگردن رات طبی و نیم طبی عملے کے ساتھ کھڑا رہ کر کورونا وائرس اور دیگر قسم کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی از خود نگرانی کر رہا ہے اور انکی مکمل اور فوری صحت یابی کی کوششوں میں لگا رہتا ۔
دونوں لیڈران نے بتایا جب ملک میں وباء نموادر ہوئی، تو سب سے پہلے جموں کشمیر میں ادارے کے ڈائر ریکٹر سرکار کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے اہم اقدامات اٹھا ئے ہیں جس کے نتیجے میں پوری وادی میں شعبہ صحت کو سرکار نے بعد میں متحرک کیا اور تاحال اس وبا میں مبتلا متعددمریض ادرے کے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے اور سرکار کی بھر پور مدد سے صحت یا بہو کر انہیں گھروں کو روانہ کیا گیا ہے ۔ ایسو سی ایشن نے بتایا سکمز جموں کشمیر کے لوگوں کا اثاثہ ہے، اور خوش قسمتی ہے اس ادارے میں پرفیسر اے جی اہنگر جیسے سربراہ آئے ہیں ،جنہوں نے پورے ملک کے ساتھ ساتھ دنیاں کئی بہترین طبی اداروں سے تجربہ حاصل کیا ہے جو اس وقت بھی کشمیر وادی کے مبتلا مریضوں کو کام کا آیا ۔ اشتیاق بیگ نے بتایا کشمیر کے لوگوں کو اس بات پر فخر ہونا چاہے کہ ملک کے 2معروف ہسپتالوں جن میں آئمز دلی اور پی جی آئی میں صرف185ٹسٹ کئے جاتے ہیں جبکہ سکمز میں 350سے زیادہ ہوتے ہیں جو ادارے میں تعینات طبی و نیم طبی عملے کی قابل بیان کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا ادارے سے متعدد مبتلا افراد کو صحت یاب کرنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ،جن کی صحت یابی میں سکمز کے طبی و نیم طبی عملے کے علاوہ ادارے کے سربراہ کا بڑا رول رہاہے جنہوں نے مزکورہ لوگوں کو بچانے اور صحت یاب کرنے کے لئے عرق ریز سے دن رات کام کیا،جس کو عوامی حلقے سرا رہے ہیں ۔
دونو لیڈران نے بتایاسکمزجموں کشمیر کا اثاثہ جس سے سب کو فائدہ ہے اور ملتا رہے گا ۔ جہاں کے ملازمین چاہے وہ صفائی کرمچاری ہو یا دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھتا ہے جان فشانی سے اپنا کام کر رہا ہے ۔
تاہم کچھ افراد اس اہم اور جموں و کشمیر کی شان رکھنے والے ادارے کوذاتی مفاد کے لئے بدنام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا سکمز کا عملہ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے گھروں سے دور رہ کر یہاں خیمہ زن ہے جن کی حوصلہ افزائی کے بدلے غیر ضروری اور اپنے لئے تنقیدکی جا رہی جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاےگا ۔ انہوں نے بتایا ضرورت پڑنے پر غیر ایسے افراد کو عوامی عدالت میں بھی ننگا کیا جائے گا ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
