تازہ ترین
شوپیان اورکشتواڑ میں فورسز اور جنگجوءوں کے درمیان تصادم آرائیاں
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کیلر علاقے اور دچھن کشتواڑ میں فورسز کوجنگجوءوں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ۔
جس دوران دونوں بستیوں کو محاصرے میں لیا گیا ۔ پولیس ذراءع نے بتایا تلاشی کارروائیوں کے دوران فورسز اور جنگجوءوں کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ہے ۔ دونوں تصادم آرائیوں میں حزب کے4سرگرم جنگجو مارے گئے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا دچھن میں مارے گئے جنگجونے گزشتہ دنوں ایک ایس پی کو قتل جبکہ دوسری کو زخمی کیاتھا ۔
اس دوران علاقے گولیوں کے گن گرج سے لرز اٹھے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ۔ پولیس نے جائے جھڑپوں سے کچھ اسلحہ اور دیگر قابل اعتراض مواد ضبط کی ہے ۔ مارے گئے جنگجوءوں کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی جنوبی کشمیر پہاڑی ضلع کے تحت آنے والے علاقے کیلر شوپیان میں فوج اور فورسز نے جمعرات کو کیلر کے دیارو گاوں میں جنگجوءوں کے موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے علاقے کو دوران شب محاصرے میں لیکرتمام راستوں کو سیل کیا ۔
اس دوران صبح ہوتے ہی قریب 6بجے فوج کے 44;8282;،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے علاقے میں گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔ پولیس ذراءع نے بتایا جب تلاشی پارٹی اس گھر کے قریب پہنچی جہاں جنگجوءوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی تو یہاں محصور جنگجوءوں نے اس دوران فورسز پر شدید فائرنگ کر کے گاءوں سے فرار ہونے کی کوشش کی ،تاہم یہاں پہلے سے موجودمورچہ سنبھالے ہوئے فوجی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے انہیں فرار ہونے کی راستوں کو سیل کیاجس دوران ایک جنگجوءوں زخمی ہواتھاہے ۔ بتایا جاتا ہے فائرنگ کے بعد مزکورہ جنگجوءوں یہاں واپس آئے اور اسی مکان میں داخل ہوئے جہاں پہلے تھے ۔
اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ مدت تک علاقے میں جاری ہے مقامی لوگوں نے بتایا ابتدائی طور یہاں شدید فائرنگ ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہے تاہم بعد میں رک رک کے کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی ہے ۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا گاءوں میں فائرنگ کے نتیجے میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا اورگھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ۔ بعد میں پولیس نے جائے جھڑپ سے2مقامی حزب جنگجوءوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں ۔ پولیس کے مطابق اس جھڑپ میں 2جنگجوہلاک ہوگئے جن کی شناخت راحل احمد ماگرے ساکن گنو پورہ شوپیان اورعاصف احمد ڈار ولدغلام محی الدین ڈار ساکن بونہ گام شوپیان کے طور ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ دونوں جنگجوءوں کی تعلیمی اچھی تھی اور گزشتہ سال سے علاقے میں سرگرم تھے ۔
پولیس نے یہاں اسلحہ اور گولہ بھاروڈ بھی برآمد کر لیا ۔ ذراءع نے بتایا دونوں جنگجوءوں کو پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعدلواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ اس دورون خطہ چناب میں ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں فوج کے 17;8282;سی آر پی ایف ایس اورایس او جی اہلکاروں نے دچھن علاقے میں جنگجوءوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی ہے ،جس دوران یہاں جنگجوءوں کے درمیان جمعہ کے روز بارہ بجے کے قریب گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو بعد میں ایک جھڑپ میں تبدیل ہوئی ہے ،جو کچھ وقت تک جاری رہیں ہے ۔
پولیس نے بتایا اس جھڑپ میں 2جنگجوءوں مارے گئے ۔ اس حوالے سے آئی جی پی جموں نے اپنے ایک تویٹ میں فوج سی آر پی ایف اور پولیس نے دچھن علاقے میں جنگجوءوں کی موجود گی کی اطلاع کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لیا تھا ،جس دوران یہاں دو جنگجوءوں مارے گئے ہیں ۔ اس دوران آئی جی پی جموں نے اور ایک ٹویٹ میں مارے گئے جنگجوءوں کی شناخت عاشق حسین اور بشارت حسین کے طور ہوئی ہے جنہوں نے چند دو روز قبل علاقے میں ایک ایس پی او کو قتل کیا تھا جبکہ دوسرے کو زخمی کیا گیاتھا میں ملوث تھے انہوں نے مزیدبتایا مارے گئے جنگجوءوں کے قبضے ایک ;6575;47ایک این ساس راءفل بھی برآمد کر لیا ۔
ذراءع بتایا اہلکارکی ہلاکت کے بعددونوں یہاں ان کی تلاش جاری تھی اور اس دوران ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں ۔ خیال رہے چھن علاقے میں گزشتہ دنوں ایک ایس پی کو تیز دھار والی کلہاڑی سے قتل کرلیا گیا تھاجب دوسرے کو شدید زخمی کیا گیا ہے ۔ جہاں دونواہلکاروں کا اسلحہ بھی چھین لیا گیا تھا ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
