تازہ ترین
شوپیان میں 12قرنطینہ مراکز قائم
شوپیان ضلع سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد ضلع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاوَن اور داخلی راستوں پر بندشیں مزید سخت کرکے لوگوں کی نقل و حمل محدود کردی ہے ۔ اس دوران رام نگری اور سیدھو شوپیان دیہات کو ریڈ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ طبی ماہرین نے مزکورہ علاقوں میں لوگوں سکرینگ بڑے پیمانے پر شروع کی ہے ۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان نے لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل کرنے اور لوگوں کو کسی طرح کی سفری تفصیلات انتظامیہ کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق گزشتہ روز رام نگری اور سیدھو شوپیان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد پورے شوپیان ضلع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاوَن اور داخلی راستوں پر زبردست بندشیں مزید سخت کرکے لوگوں کی نقل و حمل محدود کرنے کےلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ سرکاری گاڑیوں پر لگے لوڑ سپیکروں کے ذریعے بھی لوگوں کو احتیاط اور لاک ڈاوَن پر عمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ گزشتہ روز ہی رام نگری اور سیدھو شوپیان دیہات کو ریڈ زون میں تبدیل کردیا گیا اور وہاں پر لوگوں کی نقل و حمل پر روک لگادی گئی ہے ۔
بلاک میڈیکل آفیسر شوپیان ڈاکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ ضلع میں ایک درجن سے زائد قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع ہسپتال شوپیان کو ایسولیشن سنٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایسے مزید افراد کا الگ تھلگ رکھنے کا امکان ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آئے ہیں یا انہوں نے انکے ساتھ وقت گزارا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں (equipments protective personnel) کی کمی محسوس کی جارہی ہے جس کے باعث طبی و نیم طبی عملہ کو دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین سے رابط قائم کیا گیا تو انہوں نے کے این ایس کے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں لوگوں کو طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ضلع انتظامیہ کے افسران اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر اپنا قلیدی رول ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن دو افراد کی کل رپورٹ مثبت آئی تھی انکو پہلے ہی پلوامہ کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا جبکہ انکے افراد خانہ کو بھی پہلے ہی پی ایچ سی سیدھو اور ضلع ہیڈکوارٹر پر قائم ایک نجی ہوٹل میں قرنطئن کیا گیا تھا ۔ ڈپثی کمشنر نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع میں 98 لوگوں کو سرکاری قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جبکہ 800 کے قریب لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں کورنٹائن کیا گیا ہے جن کی وقتاً فوقتاً طبی جانچ کی جاتی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ منگل کے روز رام نگری اور سیدھو علاقہ جات کے لئے ڈاکٹروں کی دو ٹی میں روانہ کردی گئی ہے اور مزکورہ طبی عملہ کو300 میٹر کے دائرے میں رہائش پذیر لوگوں کی سکریننگ کے لئے مامور کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان نے مزید بتایا کہ ضلع میں (equipments protective personnel) کی کمی نہیں ہے اور ہمارے پاس ایک ہفتے کا سٹاک موجود ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سرینگر ;245;جموں قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے ہمارا مزید سٹاک رام بن میں روکا پڑا ہوا ہے اور اس حوالے سے میں نے ڈپٹی کمشنر رام بن سے بات کی ہے اور آج شام تک مزکورہ سٹاک شوپیان پہنچ جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان نے لوگوں سے اپیل کی آپکی زندگی ہمارے لئے قیمتی ہے لہذا آپ لاک ڈاوَن پر عمل کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جس کسی بھی شخص کی سفری تفصیلات ہے وہ ازخود ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ رابطہ قائم کریں ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
