تازہ ترین
صوبائی انتظامیہ،صحت شعبے کے وائرس مخالف اقدامات قابل تعریف جے کے ایمپلائز کانفرنس
جموں کشمیرگورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس نے کارپریشن ایکٹ کو ختم کرنے کے بعد سے فارسٹ کار پوریشن کے ملازمین کے دلوں میں پائی جا رہی بے چینی کو دور کرنے کے لئے سرکار دفوری طور اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے تمام سرکاری محکموں میں کام کررہے عارضی ملازمین کی رکی پڑی تنخواہوں کو فوری طور واگزار کرنے کا سرکار سے مطالبہ کیا۔ادھر کانفرنس کے صدر اشتیاق بیگ نے کہا مہلک کورونا وائرس کے خلاف صوبائی انتظامیہ اور شعبہ صحت کا کام قابل تعریف ہے، جن کی کوششوں کی وجہ سے حالات کوقابو کر لیاگیا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں کشمیرگورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کی ایک اہم ٹیلی فونک میٹنگ بدھ کے روز اشتیاق بیگ کی صدارت میں منعقد ہوئی ہے، جس میں تمام عہدہ داروں نے شرکت کر کے متعدد معامعاملات پر غور و خوص کیا۔اس دوران جو معامالات زیر بحث آئے ہیں ان میں خاص کر فارسٹ کارپوریشن کے ملازمین کو کار پوریشن ایکٹ یکم اپریل2020سے منسوخ کرنے،ملازمین کی رکی پڑی تنخواہیں واگزار نہ کرنے جیسے معاملات پر بات ہوئی،اس دوران میٹنگ میں مہلک کورونا وائرس کے نتیجے میں صوبائی انتظامیہ اور شعبہ صحت کی جانب سے کئے جا رہے انتظامات پر انکی سراہنا کی گئی ہے۔ اس دوران جموں کشمیر ائمپلائز کانفرنس کے صوبائی صدر ماسٹر شیخ منصور کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق ٹیلی فونگ میٹنگ میں قد آور ٹریڈ یونین لیڈر سریش شرما کو کارپوریشن کے ملازمین کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے ان کے ہر مطالبے کے کانفرنس مکمل اورحرف بہ حرف حمایت کر تی ہے انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ محکمے کے ملازمین کو درپیش تمام مشکلات کا فوری طور ازالہ کیا جائے۔
میٹنگ میں سرکار کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی گئی ہئے کہ مہلک کورونا وائرس نے تمام شعبہ جات کو مکمل طور متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی طرح طرح مشکلات کا سامنا کر رہی ہے انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عارضحی ملازمین کی رکی پڑی تنخواہوں کو فوری طور واگزار کیا جائے تاکہ لوگوں کو مقدس ماہ رمضان اور لاکڈون میں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میٹنگ میں تمام لیڈران اور ممبران نے مہلک کورونا وائرس کیخلاف تمام سرکاری مشینری کے رول کی تعریف کی ہے،۔
انہوں نے بتایا جس طرح صوبائی انتظامیہ اور شعبہ صحت کے چھوٹے بڑے ملازمین دن رات کام کرتے ہیں وہ قابل تعریف بھی اور قابل سراہنا بھی۔اشتیاق بیگ نے بتایا سکمزصورہ کشمیر کے لوگوں کی ایک بڑی امید ہے۔جنہوں نے اس وائرس کو قابو کرنے اور مبتلا مریضوں کو شفا یاب کرنے کے لئے جو کام ڈائر ایکٹر سے صفائی کا کام انجام دینے والوں نے کیا وہ قابل تعریف ہے۔بیگ نے تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ پولیس،عام لوگوں رضا کاروں اور عام لوگوں کے کام کاج اور ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا سبھی لوگوں کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہی اس وائرس کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
