تازہ ترین
عمر عوام سے معافی مانگے بصورت دیگر آڈیو ریکارڈنگ سننے کیلئے تیار رہیں :سجاد لون
خبراردو:
سرحدی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقے میں سوموار کو پیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون نے چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این سی نائب صدر عمر عبداللہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ 2014کے الیکشن سے قبل کشمیر دشمن جماعت کے ساتھ اقتدار کے حصول کی خاطر اتحاد کے لیے عوام سے مانگی طلب کرے۔سجاد لون نے بتایا کہ عمر عبداللہ نے سال 2014میں الیکشن سے قبل اُن لوگوں کے ساتھ اقتدار کے حصول کی خاطر اتحاد کو یقینی بنانا چاہتا تھا جن کے خلاف موصوف آجکل زہر اگل رہے ہیں۔
سجاد لون نے عمر عبداللہ سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ جن لوگوں کے خلاف آپ آجکل زہر اگلنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں ان کے ساتھ 2014میں الیکشن سے قبل اتحادکیوں چاہتے تھے؟ انہوں نے عمر عبداللہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اس معاملے پر عوام سے معافی مانگے یا پھر ٹھوس ثبوب کا سامنا کریں جن میں موصوف کی آڈیو ریکارڈنگ بھی شامل ہیں۔کے این ایس نمائندے کے مطابق سجاد لون نے کہا کہ جونہی 2014میں انتخابات کے نتائج منظر عام پر آگئے توعمر عبداللہ نے وقت ضائع کئے بغیر ہی نئی دہلی کی راہ لی جہاں وہ ایک قومی پارٹی کے صدر سے ملاقی ہوئے جس دوران موصوف نے ریاست کی وزارت اعلیٰ کی کرسی کو حاصل کرنے کی خاطر قومی سیاسی جماعت کی حمایت طلب کی۔
پی سی چیرمین کا کہنا تھا کہ عمر عبداللہ نے مذکورہ لیڈر کے ساتھ کیناٹ پلیس نئی دہلی میں قائم آٹھ منزلہ بلڈنگ کے چھٹے مالے پر ڈھائی گھنٹے تک بات چیت کی جس دوران عمر عبداللہ نے قومی پارٹی کی حمایت طلب کرتے ہوئے ریاست کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی سی چیرمین سجاد غنی لون نے عمر عبداللہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ مخالف نظریہ سیاسی پارٹی کے ساتھ حمایت طلب کرنے کی کوشش پر عوام سے معافی مانگے بصورت دیگر اُس موبائل ریکارڈنگ کو سننے کے لیے تیار ہوجائیں جس میں موصوف نے قومی سیاسی پارٹی کے اعلیٰ رہنما سے حکومت سازی کے حوالے سے بات کی ہے۔ادھر پی سی جنرل سیکرٹری عمران رضاانصاری نے سوموار کی سہ پہر اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی جس میں انہوں نے عمر عبداللہ پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے انہیں کشمیری عوام سے معافی مانگے کو کہا ہے۔
عمران انصاری نے بتایا کہ عمر عبداللہ نے اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کی خاطر اُن لوگوں کے ساتھ اشتراک کرنا چاہا تھا جن کے خلاف موصوف آج ہر گلی اور نکڑ پر مخالفت کررہے ہیں۔ عمر عبداللہ کو ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا چاہیے کہ وہ جن لوگوں کے خلاف ہر جلسے میں زہر اگلنا اپنی بہاردی سمجھتے ہیں ، وہ 2014میں کہاں تھی؟ انہوں نے کہا کہ این سی لیڈر نے صرف اقتدار کے حصول کی خاطر نئی دہلی جاکر خفیہ میٹنگ کرتے ہوئے ان لوگوں کی حمایت چاہی جن کے خلاف آج وہ زہر اگل رہے ہیں۔عنران رضا انصاری کا کہنا تھا کہ عمر عبداللہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عوام کو دئے گئے دھوکے پر غیر مشروط معافی مانگے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
