تازہ ترین
غیر ملکی کمانڈر سمیت3جنگجو جاں بحق ، اہلکار زخمی
;ترال کے سیموہ علاقے میں فورسز اور جنگجوءوں درمیان مسلح تصادم کے چند گھنٹے بعد کنگن پلوامہ میں فورسز اور جنگجوءوں کے درمیان معرکہ آرائی ہوئی ہے ،جس میں جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ ایک غیر ملکی کمانڈر سمیت 3جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ اس دوران علاقے میں پتھرا کاہلکا واقعہ بھی پیش آیا ہے ۔
سرینگر میں مقیم فوجی ترجمان نے بتایاکہ جھڑپ میں دیگر دو جنگجوءوں کے علاوہ باردوی سرنگ تیار کرنے میں ماہر ایک غیر ملکی جنگجو کو آپریشن کے دوران مارا گیا ،جو فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انتظامیہ نے ضلع میں امن و قانون کی صورت حال کو بر اقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا ۔
کشمیر نیو زسروس( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز نے جنگجوءوں مخالف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ،ضلع کے کنگن علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو علاقے میں ایک اعلیٰ سمیت دو سے تین جنگجوءوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بستی کو محاصرے میں لے کربدھ کے صبح سویرے جنگجوءوں کی تلاش شروع کر دی ہے
۔ ذراءع کے مطابق فوج کی55 آر آر، سی ار پی ایف کے183 بٹالین اورایس او جی پلوامہ کی مشترکہ ٹیموں نے کنگن علاقہ کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ پولیس ذراءع نے بتایاکہ اس دوران جب فورسز کی تلاشی پارٹی بنہ گام آستان محلہ میں اس جگہ پر پہنچی جہاں انہیں جنگجوءوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی،جس دوران مکان میں چھپے جنگجوءوں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کر کے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس ذراءع نے مزید بتایا واقعے کے فوراً بعد یہاں فوسز نے جنگجوءوں کا راستہ روک کر انہیں فرار ہونے کا موقع نہیں دیا ۔
ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی فورسز کی اضافی کمک کو علاقے میں طلب کر کے یہاں ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پتھراو کا ہلکا واقعہ بھی پیش آیا ہے ۔ اس دوران یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کچھ مدت تک جاری رہا ہے جس کے نتیجے میں پورا گاءوں گولیوں کے گھن گرج سے دہل اٹھا ہے ۔ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک عسکری کمانڈر سمیت3جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ پولیس نے بعد میں جائے واردات سے تین جنگجوءوں کی لاشوں کو برآمد کر کے اپنی تحویل میں لیا جبکہ جائے جھڑپ سے ہتھیار اور گولی بارود بھی ضبط کیا گیا ۔ کشمیر پولیس زون کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے، جس میں پولیس نے 3جیش جنگجوءوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
پولیس نے مارے گئے جنگجوءوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کرنے کا دعو یٰ کیا ہے ۔ پولیس نے مارے گئے جنگجوءوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ،جبکہ تینوں کی لاشوں کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد شمالی کشمیر میں سپر لحد کرنے کے لئے تیاری کی جا رہی تھی ۔ غیر سرکاری ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجوءوں میں سے دو مقامی اور ایک غیر مقامی ہے ۔ بتایا جاتا ہے واقعے میں جنگجوءوں نے مکان سے باہر کے بعد ایک گاءو خانے میں پناہ لی تھی جس کے نتیجے میں گاءوں خانے کو نقصان پہنچا ہے ۔
ادھر سرینگر میں مقیم فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے بتایا فوج نے پلوامہ میں تین جنگجوءو ں کو مار گرایا ہے جن میں باردی سرنگ کرنے میں ماہر جنگجو سمیت3 جیش جنگجوجھڑپ میں مارے گئے ہیں ۔ خیال رہے ضلع پلوامہ میں یہ 10گھنٹے کے دوران تیسری جھڑپ تھی ،جہاں دس گھنٹوں میں 4مقامی جنگجوءوں سمیت پانچ جنگجوءو مارے گئے ہیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
