تازہ ترین
فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے راستے بھیجی گئی امداد قبول کرنے سے انکار
فلسطینی اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے کرونا وائرس کی صورت حال کے باعث بھیجی گئی امداد قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
قطر کے خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق فلسطین کے وزیرِ صحت ڈاکٹر میہ الکلیہ نے امداد مسترد کرنے کی تصدیق ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں میہ الکلیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین نے متحدہ عرب امارات کی بھیجی گئی طبی آلات پر مشتمل امداد اس لیے مسترد کی کیوں کہ یہ بھیجنے سے قبل فلسطینی اتھارٹی سے رابطہ نہیں کیا گیا اور اسے نظر انداز کرکے یہ امداد بھیجی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین ایک آزاد ملک ہے۔ اس لیے متحدہ عرب امارات کو امداد بھیجنے سے قبل اس کی اتھارٹی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کے قریب سمجھی جانے والے نیوز ایجنسی ‘پی اے’ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے یہ فیصلہ امداد اسرائیل میں تل ابیب کے بن گورین ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد کیا۔
خیال رہے کہ چار دن قبل منگل کو متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ فلسطینیوں کے لیے طبی امداد لے کر اسرائیل کے ایک ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ یہ طیارہ یو اے ای کی ریاست ابوظہبی سے براہ راست تل ابیب پہنچی تھی۔ یہ متحدہ عرب امارات سے اسرائیل پہنچنے والی پہلی براہ راست پرواز بھی تھی۔ دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات نہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے براہ راست پرواز کی تصدیق کی تھی۔
‘الجزیرہ’ نے یو اے ای کی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکام نے امداد بھیجنے سے قبل فلسطینی حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی نے یہ امداد اس لیے قبول کرنے سے انکار کیا کیوں کہ وہ اسے اسرائیل اور عرب ممالک میں تعلقات معمول پر آنے کے لیے پُل سمجھتے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے حکام سمجھتے ہیں کہ فلسطین کے عوام کے لیے بھیجی جانے والی کسی بھی قسم کی امداد کے لیے پہلے اتھارٹی سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔
فلسطینی اتھارٹی کا خیال ہے کہ کوئی بھی امداد براہ راست اسرائیل بھیجنے کا مطلب تعلقات معمول پر ہونا ہے۔
اسرائیل کے اخبار ‘ہارٹز’ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے امداد قبول کرنے سے انکار کے بعد اب یہ امداد مغربی کنارے کے بجائے غزہ بھیج دی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات نے یہ امداد مغربی کنارے اور غزہ دونوں جگہ میں مقیم فلسطینیوں کے لیے بھیجی تھی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں بھی کرونا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ حکام نے 53 افراد میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ متعدد عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تردید کرتے ہیں۔ البتہ اردن نے 1978 جب کہ مصر نے 1994 میں اسرائیل سے امن معاہدے کیے ہیں۔
گزشتہ کچھ برسوں میں مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے پس منظر میں اسرائیل سے تعلقات بحال کیے ہیں۔
دو ماہ قبل سعودی عرب نے بھی اسرائیل کے مسافر طیارے کو پہلی بار فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ ریاض نے اسرائیل پر گزشتہ سات دہائیوں سے یہ پابندی عائد کی ہوئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اومان کے سلطان قابوس سے مسقط میں ملاقات کی تھی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا اومان کا دورہ غیر متوقع اور اور غیر اعلانیہ تھا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
