تازہ ترین
جماعت اسلامی پر پابندی پی ڈی پی بھاجپا کا فکسڈ میچ : عمر عبداللہ
خبراردو:
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور ریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سوموار کو دمہال ہانجی پورہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی پر پابندی کو پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان فکسڈ میچ قرار دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی پر پابندی دونوں پارٹیوں کی ملی بھگت ہے تاکہ بھاجپا والے ملک میں اس کا ڈھنڈورا پیٹ سکیں جبکہ دوسری جانب قلم دوات جماعت والے وادی میں اس پر وایلا کرسکیں اور دونوں جماعتیں اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کیلئے آج بھی تمام حربے استعمال ہونگے اور تمام کوششیں کی جائینگی کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری شناخت اور پہچان کو نقصان تب ہوتا ہے جب یہ لوگ نیشنل کانفرنس کو اقتدار سے باہر رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں، جب بھی یہاں مرکز کا کوئی قانون لاگو ہوا تب یہاں نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں تھی،زیادہ پیچھے جانے کی ضرورت نہیں ، یہاں جی ایس ٹی ، سرفیسی ایکٹ اور فوڈ ایکٹ لگا کیونکہ نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں تھی، NIAکے مقدمے چل رہے ہیں کیونکہ نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں تھی، میں یہاں تک کہوں گا کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگی کیونکہ نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں تھی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی 6سال تک اس ریاست کا وزیر اعلیٰ رہا، میں نے بھی ایک مشکل دور سے اس ریاست کو نکالا ہے، اگر جماعت اسلامی پر پابندی لگانا ہی اس ریاست کو مشکل سے نکالنے کا راستہ تھا تو مجھے وہ راستہ اپنانے کی ضرورت کیوں نہیں پڑی۔
جب 2010میں حالات خراب ہوئے، ہم نے حالات کو دوبارہ حالات کو پٹری پر لایا لیکن ہم نے جماعت پر کوئی روک نہیں لگائی، اُن کے سکول چلے، تمام ادارے چلے اور اُن کے لیڈر بھی میدان میں سرگرم رہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ پی ڈی پی صدر نے ایک نیا ڈرامہ شروع کیا ہے کہ ’میرے خلاف FIRدرج کرکے مجھے گرفتار کیا جائے ‘، ’’محبوبہ جی یہ بھی بتادیں کہ کس بات کی گرفتاری؟ آپ کو کس الزام میں گرفتار کیا جائیگا؟ یا تو اندر اندر سے کوئی فکسڈ میچ چل رہا ہے، مجھے تو لگتا ہے کہ جماعت اسلامی پر پابندی بھی اندر اندر سے میچ فکسنگ ہی ہے، جماعت پر شائد اس لئے پابندی لگائی ہے تاکہ بھاجپا والی ملک میں کہیں کہ ہم نے کتنے مضبوط ہیں ، ہم نے جماعت پر پابندی لگادی اور ہم کتنی سختی کررہے ہیں جبکہ پی ڈی پی والے وادی میں اس اقدام کو زیادتی قرار دے، اس کیخلاف احتجاج کرے، جلوس نکالے اور گرفتاریاں دیں تاکہ لوگوں کے ذہن سے حکمرانی کے دوران اپنے کالے کارناموں کو مٹاسکیں۔‘‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی نئی لن ترانیاں اور بات بات پر آنسو بہانا محض الیکشن کا ایک نیا ڈرامہ ہے ، لوگ ان کی اصلیت 2015اور 2018کے درمیان دیکھ چکے ہیں۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے حالات کیلئے نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار ٹھہرانے کے محبوبہ مفتی کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے پی ڈی پی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’دوسروں پر الزام عائد کرنے پہلے آپ اپنے گریباں میں جانکیں، جنوبی کشمیر کو خون کا اکھاڑا پی ڈی پی کی حکومت نے بنایا، 2014تک نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران جنوبی کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول نہیں تھا، یہاں تو حالات بالکل ٹھیک تھے، یہاں ملی ٹنسی کا کوئی رجحان نہیں تھا، یہاں آئے روز انکاؤنٹر اور جنگجو نہیں مارے جاتے تھے، یہاں آپریشن آل آؤٹ، کریک ڈاؤن، گرفتاریاں اور CASO کا کہیں نام و نشان نہیں تھا ، یہ سب تو محبوبہ جی کی حکمرانی میں یہاں کے لوگوں کو دیکھنے کو ملا۔ آپ آج آنسو بہا کر کس کو دھوکے میں رکھنا چاہتی ہو؟‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر آج کہتی ہیں کہ فورسز کی طرف سے سختی نہیں ہونی چاہئے، جب بیروہ میں ایک نوجوان ووٹر کو فوج کی جیپ کے ساتھ باندھ کو درجن بھر گاؤں سے گمایا گیا، تب محبوبہ جی کو سختی نظر کیوں نہیں آئی؟ تب محبوبہ جی کی ہمدردیاں کہاں تھیں؟حد تو یہ ہے کہ اس نوجوانوں کے حق میں جب انسانی حقوق کمیشن نے 10لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا تو محبوبہ مفتی جی نے وہ بھی رکوا دیئے اور آج محبوبہ مفتی پھر سے کہتی ہے کہ اُن پر بھروسہ کیا جائے۔پارٹی ورکروں اور عہدیداروں کو کمر بستہ ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلے چھوٹا امتحان آئے گا اور انشاء اللہ اُس کے ساتھ ہی بڑا امتحان آئے گا، ان دونوں امتحانوں میں سرخ رو ہونے کیلئے ہمیں محنت کرنی ہے۔
اس موقعے پر ریاست جموں کشمیر کے سابق سپیکر شہید خواجہ ولی محمد ایتو (ایڈوکیٹ)کی 25ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اُن کے مقبرہ پر صبح سویرے ہی قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور گل باری کی گئی۔اس موقعے پر جلسے سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر، پارٹی کے سینئر لیڈر مبارک گل، سکینہ ایتو، نذیر احمد خان گریزی، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، الطاف احمد کلو، پیر محم دحسین، شیخ محمد رفیع، عمران نبی ڈار، ایڈوکیٹ ریاض احمد خان اور صفدر علی خان نے بھی تقاریر کیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
