ہندوستان
مرمو، راجناتھ، شاہ، نڈا، یوگی، نتیش سمیت مختلف لیڈروں نے مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سمیت مختلف رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
بدھ کو اپنے پیغام میں محترمہ مرمو نے کہا، “ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ محنت کی انتہا کی مثال قائم کرتے ہوئے، اپنی غیر معمولی قیادت سے آپ نے ملک میں ملک میں بڑے اہداف کے حصول کا کلچر پیدا کیا ہے۔ آج عالمی برادری بھی آپ کی رہنمائی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ آپ ہمیشہ صحت مند اور خوش رہیں اور اپنی بے مثال قیادت سے قوم کو ترقی اور کی نئی بلندیوں پر پہنچائیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا، “ہندوستان کے نامور وزیر اعظم نریندر مودی جی کو ان کی 75 ویں سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اپنی دور اندیش قیادت، قوم کے تئیں لگن اور انتھک محنت کے ذریعے، مودی جی نے ہندوستان کو نئی توانائی اور نئی سمت دی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر ہندوستان کی طاقت اور عزت کو بڑھایا ہے۔”
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی غیر معمولی قیادت، تخیل کے ساتھ ساتھ اپنی حساسیت کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود اور عوامی بہبود کے لیے ان کا عزم اپنے آپ میں مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کے عزم کے ساتھ مودی جی ملک کو خود انحصاری، ترقی اور خوشحالی کے وژن کو تقویت دے رہے ہیں۔ خدا سے دعا ہے کہ انہیں اچھی صحت، لمبی زندگی اور مسلسل توانائی حاصل ہو، تاکہ وہ ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کامیاب ہوں۔
مسٹر شاہ نے کہا، “مسائل کو دور اندیشی کے ساتھ دیکھنا اور انہیں پوری لگن کے ساتھ حل کرنا مودی جی کی شخصیت کی خاصیت ہے۔ پوری دنیا انہیں مسئلہ حل کرنے والا لیڈر مانتی ہے۔ جنگوں، تناؤ اور عالمی لابیوں کے دور میں مودی جی پوری دنیا کے لیے رابطے کے پل کے طور پر ابھرے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے 27 ممالک نے مودی جی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ ان کی عالمی قیادت کا ثبوت ہے۔
مسٹر نڈا نے کہا، “میں دنیا کے سب سے مقبول سیاست دان، نئے ہندوستان کے معمار، کامیاب وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس’ کے نعرے کے ساتھ، مسٹر مودی نے تمام طبقات کی ترقی اور ‘خود انحصار اور وکست بھارت’ کی تعمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہت سے انقلابی قدم اٹھائے ہیں۔ آپ کی دور اندیش قیادت میں ہماری قوم کے روحانی اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر پہچان ملی ہے۔ خدا آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا کرے۔ نیک خواہشات۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، “140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں اور امنگوں کے علمبردار، عالمی پلیٹ فارم پر ‘ نیوانڈیا’ کو سب سے آگے رکھنے والے، دنیا کے سب سے مقبول سیاست دان، ہم سب کے رہنما، ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے تصور کو حقیقت بنانے والے کامیاب وزیراعظم مسٹر نریندومودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ریاست کے 25 کروڑ باشندوں کی جانب سے، پربھو شری رام سے دعا ہے کہ آپ کو بہتر صحت اور لمبی زندگی ملے، جس سے قوم کو آپ کی مضبوط قیادت اور ہم سب کو آپ کی رہنمائی حاصل ہوتی رہے۔
دریں اثنا، نتیش کمار نے مسٹر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میں ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔”
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر 1950 کو گجرات کے وڈ نگر میں پیدا ہوئے تھے اور بی جے پی ان کے یوم پیدائش کو سیوا پکھواڑا کے طور پر منا رہی ہے اور آج سے 2 اکتوبر تک ملک کے مختلف حصوں میں متعدد پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
