تازہ ترین
مرکزی حکومت نے دفعہ370اور 35اے سے متعلق ملک کے عوام کو گمراہ کیا
جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال باعث تشویش
5اگست کے فیصلوں کے مرکزی حکومت کے دعوءوں کے برعکس نتاءج نکلے: نیشنل کانفرنس
سرینگر:نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ 5اگست کے غیر جمہوری فیصلوں کا جموں وکشمیر کا کی زمینی صورتحال پر زبردست منفی اثر پڑا ہے ۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور دیگر لیڈران نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ370اور 35اے سے متعلق ملک کے عوام کو گمراہ کیاجبکہ 5اگست کے فیصلوں کے مرکزی حکومت کے دعوءوں کے برعکس نتاءج نکلے ۔
کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کا ایک خصوصی اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ اس موقعے پر پارٹی کے رکن پارلیمان و شمالی زون صدر ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، سینئر لیڈران محمد سعید آخون ،ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں جموں وکشمیر کی موجودہ دگرگوں حالات، امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور لوگوں کے مسائل و مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت ہند کی جموں وکشمیر پالیسی کو سرے سے ہی ناکام قرار دیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ370اور 35اے سے متعلق ملک کے عوام کوگمراہ کیا اور اس بات کے دعوے کئے گئے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے ساتھ ہی یہاں امن قائم ہوگا اور یہاں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
لیکن زمینی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے ۔ جب سے نئی دلی نے نا انصافی کی تمام حدیں پار کرکے جموں وکشمیر کے عوام کو غیر آئینی طور پر اپنے حقوق سے محروم کردیا ہے تب سے لیکر آج تک ہر گزرتے دن کیساتھ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ 5اگست کے غیر جمہوری فیصلوں کا جموں وکشمیر کا کی زمینی صورتحال پر زبردست منفی اثر پڑا ہے ۔ آئے روز پڑھے لکھے نوجوانوں جنگجوئیت کی طرف راغب ہورہے ہیں ، آئے روز انکاءونٹر اور جھڑپیں ہورہی ہیں ، آئے روز انسانی جانوں کا اتلاف ہورہا ہے،آئے روز بے گناہ اور معصوم لوگ مر رہے ہیں ، آئے روز کسی نہ کسی گھر کا چراغ گُل ہورہا ہے اور مرکزی حکومت اس زمینی صورتحال کی طر ف آنکھیں موند کر بیٹھی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ370اور 35اے کو جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں حائل قرار دیکر خوب پروپیگنڈا چلایا لیکن آئین کی ان دفعات کو ختم کرنے کے ایک سال بعد بھی کچھ نیا نہیں ہوا بلکہ جو تعمیر و ترقی کے معمول کے کام ہوا کرتے تھے وہ بھی گذشتہ11ماہ سے نہیں ہورہے ہیں ۔ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں ہیں ، پینے کے پانی کی قلت سے ہاہاکار مچی ہوئی ہے، گرما میں بھی صارفین کو بجلی کی معقول سپلائی نہیں ہورہی ہے، بے روزگاری عروج پر ہے،تعمیر و ترقی کا فقدان ہے، انتظامیہ کا کہیں نام و نشان نہیں ، اقتصادی بدحالی نے عوام کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیاہے،مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور مرکزی حکومت جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے اپنے نا اہل اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کو صحیح قرار دینے میں لگی ہوئی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اکبر لون نے ڈومیسائل قانون کو جموں وکشمیر کے عوام حقو ق پر شب خون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ مرکزی حکومت کی یہ نا انصافی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور لکھا جائے گا ۔
انہوں نے جموں میں ڈومیسائل قانون کیخلاف احتجاج کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر جموں کے عوام کو نا انصافی کا احساس ہونے لگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق سٹیٹ سبجیکٹ کے تحت محفوظ رکھے جانے چاہئیں اور 5اگست کے بعد کے تمام فیصلوں کو واپس لیا جانا چاہئے ۔ ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر نے اپنے خطاب میں اجلاس کو مطلع کیا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ;67;ovid-19کے پیش نظر 11جولائی مادر مہربان کے یوم وصال کے سلسلے میں کوئی بھی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوگی تاہم پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان انفرادی طور پر مرحومہ کے مرقد پر جاکر فاتحہ خوانی اور گلباری کرسکتے ہیں ۔ اجلاس میں دیگر لوگوں کے علاوہ پارٹی لیڈران غلام نبی تیلبلی، سید توقیر، احسان پردیسی، شبیر احمد خان اور ڈاکٹر سعید بھی موجود تھے ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
