تازہ ترین
مزاحمتی قیادت کی کال پرمکمل ہڑتال ،عوامی ،کاروباری اورتعلیمی سرگرمیاں مفلوج
خبراردو:
وادی میں تین دنوں کی ہلاکتوں کیخلاف سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے سوموارکیلئے دی گئی ہڑتال کال کاخاصااثرردکھائی دیاکیونکہ شہرسری نگرسمیت شمال وجنوب پوری وادی میں بازاروں میں سناٹاچھایارہاکیونکہ دکانیں اوردیگرکاروباری مراکزوکارخانوں کیساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بشمول پرائمری ،مڈل ،ہائی وہائراسکنڈری اسکول ،کالج اورتینوں یونیورسٹیاں بندرہیں جبکہ اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوموارکولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کردیاتھا۔ہڑتال کے پیش نظرمسافرٹرانسپورٹ بھی اثراندازرہاکیونکہ مسافربسوں کیساتھ ساتھ میٹاڈارگاڑیاں بھی سڑکو ں سے غائب رہیں ۔
سری نگرکومختلف اضلاع سے ملانے والی شاہراہوں اورمختلف علاقوں کوجوڑنے والی سڑکوں سے مسافرگاڑیاں دن بھرغائب رہیں تاہم ہڑتال کے باوجودسرینگرسے بارہمولہ ،سوپوراوردوسرے علاقوں کی جانب اکادُکاچھوٹی مسافرگاڑیاں یعنی ٹاٹاسومواورتویراوغیرہ چلتی رہیں جبکہ سری نگرشہراورکچھ قصبہ جات میں آٹورکھشابھی سڑکوں پردوڑتے نظرآئے ۔بازاربندرہنے اورٹرانسپورٹ سروس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پورے دن معمول کی عوامی اورکاروباری سرگرمیاں مفلوج رہیں تاہم اس دوران کچھ مخصوص مقامات پرسبزی اورمیوہ فروشوں کوریڈیاں لگائے دیکھاگیاجبکہ ہڑتال سے مستثنیٰ ہونے کی بناء پرادویات فروشوں کے دکانات معمول کی طرح کھلے رہے۔ہڑتال کی وجہ سے سرکاری دفاترکاکام کاج بھی متاثررہاکیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملازم ڈیوٹیوں پرنہیں پہنچ سکے ۔سری نگرشہرمیں سیول لائنزکیساتھ ساتھ شہرخاص اوردوسرے بیشترعلاقوں میں سبھی بازاربندرہے جبکہ اندرون شہرچلنے والی میٹاڈارگاڑیاں بھی سڑکوں سے غائب رہیں ۔
شہرکے مختلف علاقوں میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بشمول کالج ،کشمیریونیورسٹی اورسینٹرل یونیورسٹی بندرہنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعدادمیں نونہال،نوعمراورنوجوان طلباء وطالبات گھروں میں رہے۔ سری نگرشہرسمیت وادی کے کئی اضلاع میں حساس مقامات پراضافی سیکورٹی بندوبست رکھاگیاتھااورکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس وفورسزکے دستوں کو تیاری کی حالت میں رکھاگیاتھا۔بارہمولہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ ،بڈگام ،گاندربل ،اسلام آباد،کولگام ،پلوامہ اورشوپیاں اضلاع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیرمیں بیشترچھوٹے بڑے بازاروں میں سناٹاچھایارہاکیونکہ تمام دکانات ،کاروباری مراکز،نجی دفاتراورہوٹل وغیرہ بندرہے جبکہ ریڈیاں لگاکرمختلف سامان فروخت کرنے والے چھاپڑی فروش بھی گھروں میں ہی رہے تاہم کچھ بازاروں میں سبزی اورمیوہ فروشوں کوریڈیاں لگائے دیکھاگیا۔
ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرحکام نے احتیاطی اقدام کے بطورسوموارکو بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس کومعطل رکھاجبکہ اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوموارکولئے جانے والے امتحانات کوپہلے ہی ملتوی کردیاتھا۔پولیس وسیول حکام نے ہڑتال کے دوران مجموعی امن وقانون کی صورتحال قابومیں رہنے پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ پورے دن کہیں سے بھی کسی ناخوشگوارواقعے کی اطلاع نہیں ملی ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
