تازہ ترین
مزید8افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ،تعداد70تک پہنچ گئی
جموں وکشمیر میں جہاں کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ،وہیں سیاہ بادلوں میں ایک سنہری کرن بھی نظر آرہی ہے ،کیونکہ کشمیر کی پہلی خاتون کووڈ ۔ 19مریضہ صحتیاب ہوگئیں اور اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ۔ تاہم اُنہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر 14یا28روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا ۔ ادھر سی ڈی اسپتال سرینگر میں زیر علاج مریض کا بھی ٹیسٹ علاج کے بعد منفی آیا ہے ۔ جموں وکشمیر میں جمعرات کو مزید8افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جسکے ساتھ ہی یہاں مریضوں کی تعداد 70تک پہنچ گئی جبکہ چھتہ بل سرینگر کو ’زیڈ زون ‘ قرار دیا گیا کیونکہ یہاں 4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق کشمیر کی پہلی خاتون کووڈ ۔ 19مریضہ صحتیاب ہوگئیں اور اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے خاتون کو ڈسچارج کرنے سے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اُسکے کورونا ٹیسٹ دو مرتبہ منفی آئے ۔
یاد رہے کہ67سالہ معمر خاتون عمر ہ کلی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے 16مارچ کو وارد کشمیر ہوئی تھیں ۔ اس کے سبھی رابطہ کاروں کے ٹیسٹ بھی خوش قسمتی سے منفی آئے ہیں ۔ مقامی میڈیا خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس خاتون کیساتھ ایک کنٹرور سی یہ رہی کہ وہ سرینگر ائر پورٹ سے بغیر اسکریننگ اپنے گھر چلی گئی تھیں ،کیونکہ اُنکے داماد پولیس میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں ۔ چونکہ اب خاتون صحتیاب ہوئیں لہٰذا ممکن ہے کہ یہ کنٹرور سی بھی ختم ہوگی ۔
خاتون کی مکمل صحتیابی کے ساتھ ہی ملک میں دوسرے مریضوں کی جان میں جان آگئی ہے ۔ کووڈ ۔ 19کے زیادہ تر رابطہ کاروں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،یہ حقیقت ہے ،لیکن بری خبروں کی وجہ سے یہ خبرسامنے نہیں آ رہی ہے ۔ ادھرسرکاری ترجمان روہت کنسل نے کووڈ ۔ 19کے مریضوں اور صحتیاب افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو جموں وکشمیر میں مزید اٹھ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ۔ انہوں نے اعداد وشمار دیتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت 17677افراد زیر نگرانی ہیں جبکہ گھروں میں 10694افراد قر نطینہ میں ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ اسی طرح 622افراد سرکاری اسپتالوں میں قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں اور65افراد کوآئسو لیشن وارڈ وں میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2187افراد نے زیر نگرانی عمل کی مدت مکمل کرلی جبکہ گھروں میں 4109افراد کو زیر نگرانی میں ہیں ۔
روہت کنسل نے سوشل میڈیا پر کووڈ ۔ 19کے حوالے سے روزانہ بلیٹن جاری کیا ۔ جسکے مطابق 1084افراد کے نمونے ٹیسٹ کےلئے لے گئے جن میں سے1010ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 70افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ 17متاثرین کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 53متاثرین کا تعلق کشمیر سے ہیں ۔ 4ٹیسٹوں کی رپورٹ آنا باقی ہے جبکہ 3مریض صحتیاب ہوئے اور2مریضوں کی موت بھی ہوئی ،جن کا تعلق کشمیر سے ہی ہے ۔ ادھر اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے مائیکرءوبیالوجی شعبہ میں تعینات جس ڈاکٹرکاٹیسٹ کچھ روزپہلے مثبت آیاتھا،اُس کے والد ،اہلیہ اورگھریلو نوکر کے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے تاہم مذکورہ ڈاکٹرکی والدہ کاٹیسٹ منفی پایاگیا ۔ اس دوران ادھمپورسے تعلق رکھنے والے 2افرادکوبھی کوروناپازیٹیو پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے سے متاثرہ کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کے رابطے میں تھے ۔
اس دوران شہر سرینگر کے مزید کئی علاقے ریڑ زون قرار دیئے گئے ہیں ۔ یہاں کورونا وائرس میں مبتلاء افراد کی تصدیق کےلئے انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات اٹھائے گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چھتہ بل علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔ علاقے میں 4افراد کے کو رو نا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،جسکے بعد علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا جبکہ اس کے پانچ کلو میٹر کے حدود میں آنے والے علاقوں کو بفر زون قرار دیا گیا ۔ دریں اثناء سی ڈی اسپتال میں زیر علاج پہلے پازیٹیو مریض کا نیا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے ۔ ایک طرف جہاں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،وہیں اسپتالوں میں زیر علاج مریض صحتیاب بھی ہورہے ہیں ۔
سی ڈی اسپتال سرینگرکے سربراہ ڈاکٹر نوید احمد شاہ نے ٹویٹ کیا :’سی ڈی اسپتال سے اچھی خبر ۔ ۔ ۔ سی ڈی اسپتال میں پہلے داخل مریض کا ٹیسٹ منفی آیا ‘ ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
